2024 September 13
المراجعات
مندرجات: ٢٠٤٥ تاریخ اشاعت: ٢٦ August ٢٠٢١ - ١٧:٠١ مشاہدات: 4557
کتب خانہ » پبلک
المراجعات

مصنف: آیت اﷲ عبدالحسین شرف الدین موسوی قدس سرہ

 

 

كتاب کا عربی نام:  المراجعات


مصنف:  آیت اﷲ عبدالحسین شرف الدین موسوی قدس سرہ

 

اردو ترجمہ : دین حق مذہبِ اہلِ بیت(ع)

 

علمی اور زبردست مناظرہ

 

سید عبدالحسین شرف الدین نے سنہ 1329 ہجری میں علماء، دانشوروں، مفکرین اور مصنفین سے متعارف ہونے اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے قیام کی غرض سے مصر کا دورہ کیا اور جامعۃ الازہر کے مفتی شیخ سلیم البشری المالکی سے ملاقات کی۔ بعد ازاں ان دو علماء کے درمیان پیغمبر اکرم(ص) کی جانشینی کے موضوع پر 112 مراسلات کا تبادلہ ہوا مذکورہ مکاتیب میں خلافت اور امامت پر شیعہ نقطۂ نگاہ کو موضوع بحث قرار دیا گیا ہے ۔

 

کتاب کی منفرد خصوصیت

 

شیعہ سنی اختلاف پر اب تک بے انتہاء کتابیں لکھی جا چکی ہیں ،لیکن اس موضوع پر تحریر کی جانے والی کتب میں سے یہ کتاب اپنےمنفرد انداز و خصوصیات کی وجہ سے ایک خاص مقام رکھتی ہے۔

1    :    پہلی خصوصیت تو یہ ہے کہ اس کتاب کے دونوں فریقین جن کے درمیان یہ خط وکتابت انجام پائی ہے ، ہر قسم کے بغض و کینہ اور قوی تعصبات سے پاک ہیں۔
2  :   مناظرہ کی اکثر کتب میں جدال و خطابہ کا رنگ غالب ںظر آتا ہے لیکن یہاں پر اکثر علمی و برھانی روشِ استدلال کو اختیار کیا گیا ہے۔۔

3  :  مسئلہ کے اختلافی و حساس ہونے کے باوجود، ادب و متقابل احترام کے دائرہ میں رہتے ہوئے نہایت شستہ زبان استعمال کی گئی ہے۔

4  : مکتب اہل بیت کی حقانیت سے بہترین اسلوب کے ساتھ دفاع کیا ہے ۔ 

5  :  اس کتاب کے مطالعہ سے آج تک ہزاروں لوگ شیعہ مکتب اختیار کرچکے ہیں ۔

 

مطالب کی مختصر فہرست

پیش لفظ

  شیخ سلیم البشری  ( عالم اہل سنت کے مختصر حالات زندگی)

  سید عبدالحسین شرف الدین موسوی ( علیہ الرحمہ)

کتاب ہذا سے متعلق علمائے اعلام کے مکتوبات

مناظرہ کی اجازت

شیعہ بھی حضرات اہلسنت کا مسلک کیوں نہیں اختیار کر لیتے؟

شرعی دلیلیں مجبور کرتی ہیں کہ مذہب اہلبیت(ع) کو اختیار کیا جائے

جمہور اہلسنت کا مسلک اختیار کرنے کی کوئی دلیل نہیں ملتی

اجتہاد کا  دروازہ اب بھی کھلا ہوا ہے

اتباعِ اہلبیت(ع) کے وجوب پر ایک ہلکی سی روشنی

حدیثِ ثقلین

حدیثِ ثقلین کا متواتر ہونا

اہل بیت(ع) سے کون مراد ہیں ؟

کلام مجید سے دلائل

صحاح اور دیگر سنن و مسانید میں شیعہ راویوں کے نام

نص کا ثبوت

حدیثِ منزلت صحیح ترین حدیث ہے

یہاں آیت دلالت کرتی ہے کہ ولی سے دوست یا اسی جیسے معنی مراد ہیں

امیرالمومنین(ع) کے فضائل سے آپ کی  خلافت پر استدلال

حق کا بول بالا

شیعوں کے سلسلہ سے ںصوص کی خواہش

علی(ع) وارثِ پیغمبرصلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم

بحثِ وصیت

افضل ازواج

اجماع و خلافت

   

 

PDF  ۔۔  فائل ڈانلوڈ کرنے کے لئے اس لینک پر کلیک کریں 

WORD  ۔۔    فائل ڈانلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلیک کریں۔


 





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی