2024 September 19
آراء کی فہرست

سے: تک: عبارت کو شامل: عبارت کی جگہ: مشاہدات کی تعداد:

1
مندرجات کا کوڈ: 1990 - عنوان: حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے خلیفہ بلا فصل ہونے اور آپ کی امامت کے دلائل کا خلاصہ ۔
مکمل نام : Asim - تاریخ اشاعت: 13:28 - 15 January 2023
خلیفہ بلا فصل پہلے خلیفے افضل البشر بعد از انبیاء ( حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ) ھیں

میرا ایمان ہے
نعوذباللّٰه (اگر حضرت علی علیہ السلام سے زبردستی خلافت لی ہوتی تو کوئی صحابی بھی حضرت علی علیہ السلام کی طاقت کا مقابلہ نہیں کر سکتا تھا)
خود حضرت علی علیہ السلام نے پہلے تینوں خلیفہ کی بیعت کی ھے
جواب:
 سلام علیکم۔۔
 
یہ بات سب کو معلوم ہے کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جناب ابوبکر کو اپنا جانشین اور خلیفہ نہیں بنایا ۔۔ لہذا ان کو اللہ اور اللہ کے رسول کا بنایا ہوا اور منتخب کیا ہوا خلیفہ کہنا صحیح نہیں ہے اور ایسا اعقاد رکھنا اللہ اور اللہ کے رسول کی طرف غلط نسبت ہے ۔۔۔
 لہذا ان کو خلیفہ بلافصل کہنا اس عنوان سے نہیں ہوسکتا کہ جناب ابوبکر اللہ اور اللہ کے رسول کا انتخاب کیا ہوا اور بنایا ہوا خلیفہ ہے۔
 
 
جہاں تک اصحاب کا بعد از رسول انہیں خلیفہ بنانے کی بات ہے تو
پہلی بات تو یہ ہے  کہ  ان کی خلافت کو کوئی نہ ماننے تو وہ اللہ اور اللہ کے رسول کے حکم کی مخالفت شمار نہیں ہوگی ۔۔۔
دوسرے الفاظ میں اس انکار کو اللہ اور اللہ کے رسول کے انتخاب کا انکار اور نافرمانی کہنا صحیح نہیں ہے ۔۔۔۔
 
دوسری بات : لوگوں کے انتخاب کو خلیفہ بلا فصل کہنااور اس پر اپنا عقیدہ بنانا اور اس خلافت پر  ایمان کو لازمی سمجھنا بے معنی ہے ،کیونکہ زیادہ سے زیادہ یہاں یہ کہہ سکتا ہے کہ لوگوں نے اپنے لئے ایک حاکم کا انتخاب کیا  اب لوگوں کے اس انتخاب کو ایمان کا حصہ بنانا اور اس پر اعقاد نہ رکھنے کو گمراہ سمجھنا سمجھ سے باہر ہے۔۔۔۔ 
جہاں تک ان کے انتخاب پر اجماع وغیرہ کا تعلق ہے تو پہاں بھی اجماع نام کی کوئی چیز نہیں ہے نہ کسی سے ان کے انتخاب کے لئے مشورہ لیا گیا ہے نہ کسی کو ان کی بیعت کرنے یا نہ کرنے کے لئے آزاد چھوڑا ہے ۔۔۔۔۔
 
 
دیکھیں www.valiasr-aj.com/urdu/shownews.php خلفاء کو اپنی خلافت پر یقین نہیں تھا
www.valiasr-aj.com/urdu/shownews.php خلفاء کے بارے میں امیر المومنین علیہ السلام کا موقفwww.valiasr-aj.com/urdu/shownews.php خلیفہ بلا فصل علی ابن ابی طالب[ع] ہی ہیں