2024 March 29
حب، پولیس کی پشت پناہی میں سپاہ صحابہ کی نوحے چلانے پر دکانداروں کو سخت نتائج کی دھمکیاں
مندرجات: ١٧٣٥ تاریخ اشاعت: ١٦ September ٢٠١٨ - ١٢:٠٨ مشاہدات: 2257
خبریں » پبلک
حب، پولیس کی پشت پناہی میں سپاہ صحابہ کی نوحے چلانے پر دکانداروں کو سخت نتائج کی دھمکیاں

شیعت نیوز: بلوچستان کے ضلع حب میں کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے کارندوں نے نوحہ چلانے پر دکانداروں کودھمکا نا شروع کردیاہے، تفصیلات کے مطابق حب شہر میں محرم الحرام کے دوران موبائل مارکیٹ میں نوحہ چلانے پر سپاہ صحابہ کے کارندوں نے دوکاندارو کو نوحے چلانے پر دھمکیاں دینی شروع کردی ہیںاورنوحے بند نہ کرنے پر خراب نتائج کی دھمکی بھی دی ہے،ذرائع کا کہناہے کہ پولیس انتظامیہ بھی سپاہ صحابہ کےدہشت گردوں کو تحفظ اور پشت پناہی فراہم کر رہی ہے جبکہ ایس ایچ او گل حسن پندرانی بروہی نے بھی شیعہ دکاندروں کو نوحے بند کرنے کا حکم دیا ہے ، حب کے رہائشی شیعہ تاجروں نے سپاہ صحابہ اور پولیس کی دھمکیاں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات