موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
شیعہ ہونے والوں کے مناظرے
مندرجات: 1894 تاریخ اشاعت: 09 خرداد 2021 - 14:00 مشاہدات: 5615
کتب خانہ » پبلک
شیعہ ہونے والوں کے مناظرے

 

کتاب کا نام : مُنَاظِرَاتُ الْمُسْتَبْصِرِیْنْ 

مولف کا نام : اَلشِّیْخْ عَبْدُالله اَلْحَسَنْ

چاپ ہونے کا سال :‌ 1415 هـ.ق


" مناظرات المستبصرین" 

اہل سنت سے شیعہ ہونے والے علماء اور دانشوروں کا اہل سنت کے علماء سے مناظرے ۔

یہ کتاب خلافت ،امامت اور دوسرے اختلافی مسائل پر شیعہ اور اہل سنت کے علماء کے درمیان ہونے والے مناظرات کا مجموعہ ہے جو سال 1415 کو زیور طبع سے آراسته ہوئی ہے.

یہ کتاب  48 مناظرات پر مشتمل ہے .

اس کتاب کے پانچ ابتدائی مناظرے شیخ اَنطاکی اور سوریہ کے بعض اہل سنت علماء کے درمیان امام علی کی خلافت کے موضوع  سے متعلق انجام پانے والے مناظرات پر مشتمل ہیں.

ان مناظرات میں سے بعض ڈاکٹر تیجانی کا اہل سنت اور وہابی علماء کے درمیان ہونے والے مناظرات ہیں اور یہ مناظرات، غدیر، اجتهاد، حق کی پہچان، اهل بیت علیهم السلام پر صلوات ، توسل، تقیه، صحابه  و...  جیسے موضوعات پر مشتمل ہیں .اسی طرح ان میں بعض ایسے دلچسپ مناظرات بھِ شامل ہیں جو ڈاکٹر تیجانی کے شیعہ ہونے سے پہلے انہوں نے شیعہ مجتہد آیت اللہ العظمی خوئی علیہ الرحمۃ اور شہید محمد باقر صدر علیہ الرحمہ کے ساتھ کرچکے تھے۔

اس کتاب میں ڈاکٹر اسعد قاسم کا اردن کے ایک سنی عالم کے درمیان حدیث «بارہ خلیفه»  کے بارے میں ہونے والا دلچسپ مناظرہ بھی موجود ہے ۔

شیعه مذہب کی حقانیت اور بعض جھوٹی نسبتوں کے بارے میں شیعہ خاتون «لَمْيَاء حَمَّادَةْ» اور اہل سنت کی ایک خاتون کے درمیان ہونے والا مناظرہ بھی اس کتاب میں موجود ہے .

اس کتاب کے مناظرات میں سے ایک مناظرہ ایسا بھی ہے جو  جعلی حدیث" عَشَرِه يِ مُبَشِّرِهْ " کے موضوع پر مشتمل ہے اور اس مںاطرہ کی بدولت ایک سنی شیعہ ہوا ۔

اس کتاب میں موجود مفید اور پربرکت مناظرات میں سے  هِشام آلِ قَطِیْطْ کا علامه سید علی بدری کے ساتھ ہونے والے مناظرے بھی شامل ہیں  اور  مناظرے مختلف موضوعات پر مشتمل ہیں جیسے خطبه شِقْشِقِیِه ، حضرت علی سلام الله علیه کا اپنی خلافت پر احتجاج ، اصحاب کا  پیامبر  صلي الله عليه وآله کی مخالفت ، ابوبکر کی خلافت کے دلائل کا رد، عمر بن خطاب کی طرف سے حدیث نقل کرنے پر پابندی، حضرت صِدِّیْقِه  طاهره فاطمه زهرا سلام الله علیها کی شهادت ، اور نتیجے میں حضرت زهرا سلام الله علیها کے نور ہدایت کی وجہ سے مکتب حقه اهل بیت علیهم السلام کی طرف ہدایت .

احمد السودانی کا  احمد الامین سے قرآن کی تحریف قرآن کے بارے میں ہونے والا مناظرہ۔

معتصم السودانی کا بعض سلفیوں سے ہونے والے مناظرے جو  حضرت علی علیه السلام  کی ولایت اور امامت کے دلائل ، عدالت صحابه کے نظریہ کا رد، تشیع کا معنی اور مفہوم ، شیعه کی تاریخ ، قرآن میں حضرت علی علیه السلام  کی ولایت کے سلسلے میں موجود بعض آیات  ، توحید ، توسل ،زیارت قبور،مفهوم شرک اور اسی طرح شیعوں پر لگانے جانے والی تہمتوں میں سے بعض موضوعات کے بارے میں مناظرات ۔

ام محمد علی کا اپنے مامو کے ساتھ مناظرہ ،اس مناظرے کے نتیجے میں ان کا مامو شیعہ ہوا  اور یہ مناظرہ مختلف موضوعات پر مشتمل ہیں جیسے امام علی علیه السلام کو  رسول خدا صلی الله علیه و آله کی طرف سے جانشینی کے لئے منصوب اور انتخاب کرنا، ابوبکر کی خلافت کے دلائل اور ان پر ہونے والے اعتراضات ، عدالت صحابه، شعائر حسینی جیسے موضوعات پر انتہائی دلچسپ مناظرہ ہے اور مطالعہ کے لئے بہت مفید ہے ۔

 
 
 
 
 
 
 
 




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: