2024 April 26
مولانا عبدالغفور حیدری پر حملہ کرنے والے دہشتگرد انہیں کے پالے ہوئے نکلے
مندرجات: ٧٨٢ تاریخ اشاعت: ١٢ June ٢٠١٧ - ١١:٣٣ مشاہدات: 1054
خبریں » پبلک
مولانا عبدالغفور حیدری پر حملہ کرنے والے دہشتگرد انہیں کے پالے ہوئے نکلے

شیعیت نیوز: وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا بلکہ بدلتا رہتا ہے،جن دہشتگردوں کی دہشتگردی پر کل تک جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدر خاموش تھے اور انکی پشت پناہی کررہے تھے آج وہی انکی جان کے دشمن بن چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مستونگ میں کیے جانے والے کامیاب آپریشن میں ۱۲ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں مولانا عبدالغفورحیدری کے قافلہ پر حملہ کرنے والے بھی شامل ہیں۔

ان دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی عالمی سے بتایا گیا ہے جو پاکستان میں داعش کے سیٹ اپ کی پلانگ کررہے تھے۔

واضح رہے کہ ماضی میں مستونگ شیعہ حیدر کرار کی قتل گاہ بنا ہوا تھا مگر کوئی ایک مولوی اور لیڈر ان دہشتگردوں کی بربریت اور سفاکیت پر لب کشائی نہیں کرتا تھا ، اسی مستونگ میں کتنے بے گناہ شیعہ مسلمانوں کو صرف محبت اہلیبت علیہ سلام رکھنے کے جرم میں قتل کردیا گیا، زائرین کو بسوں سے اتار کر شہید کیا گیا لیکن کسی کے کان پر جوں تک نا رینگی ، اگر مولونا عبدالغفوری حیدری اس وقت ان دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے کے بجائے ان کے خلاف قیام کرتے تو آج دہشتگردوں کے ہاتھ انکے گریبان تک نہیں پہنچتے۔

دھیاں رہے کہ بعض ذرائع کے مطابق مستونگ میں دہشتگردی میں ملوث رہنے والوں کا زیادہ تر تعلق جے یو آئی کے مدارس سے بھی رہا ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات