2024 April 26
آل سعود نے امام بارگاہ حضرت زہرا (ع) کا آگ لگادی
مندرجات: ٧٧٥ تاریخ اشاعت: ٠٧ June ٢٠١٧ - ١١:٤٧ مشاہدات: 1013
خبریں » پبلک
آل سعود نے امام بارگاہ حضرت زہرا (ع) کا آگ لگادی

شیعیت نیوز: سعودی حکومت کے اہلکاروں نے العوامیہ کے علاقے الدیرہ میں واقع حضرت زہرا(س) امام بارگاہ کو نذر آتش کر دیا۔ سعودی حکومت نے ماہ رمضان کا پاس و لحاظ بھی نہ رکھتے ہوئے اس ملک کے شیعہ نشین علاقوں میں اپنی جارحیت کو نہ صرف کم نہیں کیا بلکہ اس علاقے کے عوام کی آمد و شد پر بھی سختی عائد کر دی۔

رپورٹ کے مطابق، العوامیہ کے علاقے المسورہ کو گزشتہ ستائیس دنوں سے اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی معمول کی زندگی کافی متاثر ہو رہی ہے۔

یہ ایسے حال میں ہے کہ سعودی اہلکار المسورہ علاقے سے میڈیا کے نمائندوں کو رپورٹ دینے کی اجازت نہیں دیتے اور عالمی میڈیا اس کی اندرونی صورتحال سے بے خبر ہے جبکہ سعودی حکومت شیعوں کی سرکوبی میں مصروف عمل ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات