2024 April 26
عراق؛ بغداد کے شیعہ نشین علاقے الکرادہ میں بم دھماکہ، ۵۸ افراد شہید اور زخمی
مندرجات: ٧٧٣ تاریخ اشاعت: ٣١ May ٢٠١٧ - ١١:٥٦ مشاہدات: 1060
خبریں » پبلک
عراق؛ بغداد کے شیعہ نشین علاقے الکرادہ میں بم دھماکہ، ۵۸ افراد شہید اور زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے دھماکے میں 11 افراد شہید ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے شیعہ نشین علاقے الکراده میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں 11 افراد شہید اور ۴۷ کے قریب زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

اس خود کش حملے میں بھاری مقدار میں مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

دھشتگرد ٹولے داعش نے الکرادہ علاقے میں بم دھماکے کی ذمہ قبول کر لی ہے۔

موصل میں دہشتگردوں کو ملنے والی یکے بعد دیگرے شکستوں کے بعد تکفیری دہشتگرد گروہ داعش، عراق کے مظلوم اور نہتے عوام کے خلاف اس قسم کے بزدلانہ حملے کررہا ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات