2024 April 26
شام میں خونخوار وہابی دہشت گردوں کے حملے میں شہداء کی تعداد 118 تک پہنچ گئی جن میں 40 بچے بھی شامل
مندرجات: ٧٠٥ تاریخ اشاعت: ١٧ April ٢٠١٧ - ١٩:٢٢ مشاہدات: 1170
خبریں » پبلک
شام میں خونخوار وہابی دہشت گردوں کے حملے میں شہداء کی تعداد 118 تک پہنچ گئی جن میں 40 بچے بھی شامل

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ الراشدین محلے میں اس مقام پر ہوا، جہاں فوعہ اور کفریا کے شہریوں کو منتقل کرنیوالی بسیں کھڑی تھیں۔ اس خودکش حملے میں اب تک خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد سمیت 118 افراد جاں بحق اور 224 زخمی ہوچکے ہیں، جن میں سے کئی ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق ہونیوالے افراد میں 40 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔  کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر حلب کے قریب ہونے والے خودکش حملے میں اب تک 118 افراد جاں بحق اور 224 زخمی ہوچکے ہیں۔ شام سے موصولہ رپورٹ کے مطابق حلب کے مضافات میں واقع الراشدین علاقے میں خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری "احرار الشام" نامی دہشتگرد تکفیری گروہ نے قبول کر لی ہے۔ جس وین کے ذریعے دھماکہ کیا گیا بظاہر اس میں پناہ گزین بچوں کے لئے غذائی سامان لدا ہوا تھا۔ خودکش بمبار نے بظاہر مواد غذائی سے بھری گاڑی کو بسوں کے قافلے کے قریب کھڑا کیا، جب غذائی سامان لینے کے لئے خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد اس وین کے اطراف میں جمع ہوگئی تو اسے دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ یہ بم دھماکہ شیعہ نشین علاقے الفوعہ اور کفریا قصبوں کے لوگوں کو لے کر جانے والی بسوں کے قریب ہوا ہے۔
دہشت گردوں نے فوعہ اور کفریا کا پچھلے کئی برس سے محاصرہ کر رکھا تھا، لیکن گذشتہ دنوں حکومت اور مسلح مخالفین کے مابین سمجھوتے کے بعد ان دونوں شہروں میں محصور باشندوں کو وہاں سے نکلنے کی اجازت مل گئی تھی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ الراشدین محلے میں اس مقام پر ہوا، جہاں فوعہ اور کفریا کے شہریوں کو منتقل کرنے والی بسیں کھڑی تھیں۔ اس خودکش حملے میں اب تک خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد سمیت 118 افراد جاں بحق اور 224 زخمی ہوچکے ہیں، جن میں سے کئی ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں 40 سے زائد بچے شامل بھی ہیں۔ دھماکے کے فوراً بعد افراتفری مچ گئی اور دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے کئی بسیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات