2024 April 26
عزیر بلوچ کے کالعدم تکفیری دہشتگردوں سے روابط تھے، شیعہ کلنگ میں بھی ملوث رہا ہے
مندرجات: ٧٠١ تاریخ اشاعت: ١٥ April ٢٠١٧ - ١٢:٤٨ مشاہدات: 1503
خبریں » پبلک
عزیر بلوچ کے کالعدم تکفیری دہشتگردوں سے روابط تھے، شیعہ کلنگ میں بھی ملوث رہا ہے

شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلقات رکھنے والا لیاری گینگ وار کا سربراہ  عزیر بلوچ گذشتہ دنوں کراچی سے گرفتار ہوا ہےجس نے دوران تفتیش جو انکشافات کیئے ہیں اس نے تہلکہ مچادیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق عزیز بلوچ کراچی آپریشن کے آغاز سے روپوش تھا جو گذشتہ دونوں رینجرز اہلکاروں کی اہم کاروائی کے دوران گرفتار ہوگیا ہے، اسکی گرفتاری کے بعد کی جانے تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ لیاری گینگ وار کے کالعدم تکفیری شیعہ دشمن تنظیموں سے گہرے مراسم تھے، اس بنا پر کراچی میں گذشتہ سالوں کے دوران ہونے والی شیعہ کلنگ میں ملوث افراد کا پنڈورا باکس بھی کھل گیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر عزیر بلوچ کی جہاں سیاسی رہنماوں کے ساتھ تصاویر کا چرچا ہے وہیں پر اس دہشتگرد کے کالعدم تنظیموں کے سرپرست شیعہ مخالف مولویوں کے ساتھ بھی گروپ فوٹو گردش کررہے ہیں لیکن الیکڑاونک میڈیا ابھی اس طرف متوجہ نہیں، جو مبینہ طور پر اس کے سہولت کار ہیں۔

20160203234427.jpg

ان تصاویر میں عزیر جان بلوچ کی تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا طارق جمیل، لال مسجد کے تکفیری ریاست دشمن مولوی عبدالعزیز اور مولانا احمد لدھیانوی کے  ساتھ گروپ فوٹو اہم ہیں، جو اس بات کی طرف اشارہ کررہے ہیں کہ عزیر بلوچ کن افراد سے متاثر تھا،جبکہ اسکے تکفیری دہشتگرد تنظیمیں لشکر جھنگوی، کالعدم سپاہ صحابہ سمیت جنداللہ نامی تنظیم سے بھی روابط رہے ہیں۔

sdsd.jpg

دوسری جانب کالعدم تنظیموں سے اسکے تعلقات کو چھپانے کے لئے میڈیا میں موجود تکفیری فکر کے حامل صحافیوں نے عزیر بلوچ کو ایرانی ایجنٹ ثابت کرنے کی کوشیش بھی کی لیکن وہ کوئی واضح ثبوت پیش نا کرسکے ، یہ خبر تکفیریوں دہشتگردوں کی آواز امت اخبار میں شائع ہوئی جو کراچی یا پاکستان میں مرنے والے بلی کے بچے کو بھی ایرانی سازش قرار دیتا ہے، جبکہ اسی بے بنیاد خبر کو بیس بنا کر سماٗ ٹی وی کے رپورٹرعارف محمود نے اس خبر کو فائل کیا ہے، عارف محمود کالعدم سپاہ صحابہ کے اسٹوڈنٹ ونگ کا سرگرم کارکن تھا ، اس خبر کو فائل کرنے والی سورس کا یکطرفہ فکر سے ہونا اس خبر کی اہمیت کو ختم کردیتا ہے۔

لہذا پاکستانی عوام کا یہی مطالبہ ہے کہ عزیر بلوچ کے تمام سہولت کار  چاہے وہ سیاسی ہوں یا مذہبی ان سب کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ ملک اور بالخصوص کراچی شہر میں امن قائم ہوسکے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات