2024 April 27
جنرل راحیل کی قیادت میں سعودی فوجی اتحاد، ایران نے تحفظات سے پاکستان کو آگاہ کردیا
مندرجات: ٦٨٠ تاریخ اشاعت: ٠٣ April ٢٠١٧ - ١٣:٤٧ مشاہدات: 1056
خبریں » پبلک
جنرل راحیل کی قیادت میں سعودی فوجی اتحاد، ایران نے تحفظات سے پاکستان کو آگاہ کردیا

شیعیت نیوز: ایران نے پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو اسلامی عسکری اتحاد کی سربراہی کے لئے این او سی جاری کرنے پر حکومت پاکستان کو باضابطہ طور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ اسلام آباد میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ درست ہے کہ این او سی جاری کرنے سے پیشتر پاکستان نے کئی بار ایرانی حکام سے بات کی تھی لیکن اس کا یہ مقصد ہرگز نہیں کہ ایران اس فیصلے پر مطمئن ہے یا اس نے اس فیصلے کو قبول کرلیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تہران اسلام آباد کو یہ باور کرا چکا ہے کہ ایران عسکری اتحاد جیسے کسی اتحاد کا حصہ نہیں بن سکتا اور نہ ہی ایران کو اب تک ایسی کوئی پیش کش ہو ئی ہے۔

یاد رہے کہ نومبر2016میں پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ موضوع زیربحث رہا ہے کہ انہیں اسلامی اتحاد کی فوج کا سربراہ بنایا جارہا ہے تاہم پہلے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بتایا تھا کہ پاک فوج کے سابق سربراہ کو 39مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ بنانے پر اصولی طور پر اتفاق ہو گیا ہے اور اب چند روز پیشتر پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق کی تھی کہ پاکستان نے اسلامی ملکوں کے عسکری اتحاد میں باضابطہ شمولیت کرلی ہے۔

دریں اثناء بعض حلقے اور سیاسی و مذہبی جماعتیں بھی اس حکومتی فیصلے پر تحفظات رکھتی ہیں بالخصوص پاکستان تحریک انصاف نے واضح طور پر یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اس ایشو کو قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اٹھائیں گے جبکہ حکومتی جماعت کے بعض اراکین اسمبلی بھی اس بات کے حق میں ہیں کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی اسلامی ملکوں کے عسکری اتحاد کی سربراہی کا معاملہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کرکے وہاں سے اس کی منظوری لینی ضروری ہے بصورت دیگر صورتحال متنازعہ بھی ہو سکتی ہے





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات