2024 April 27
لعل شہباز قلندر مزار پر دھماکہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی
مندرجات: ٦٢٨ تاریخ اشاعت: ١٨ February ٢٠١٧ - ١٦:٤٣ مشاہدات: 1142
خبریں » پبلک
لعل شہباز قلندر مزار پر دھماکہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

شیعیت نیوز: سہون دھماکے کی تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ ساتھ فرانزک وہیکل کی خدمات بھی لی جارہی ہیں، حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سہون شریف میں واقع حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات کے لیے کراچی سے موبائل فرانزک وہیکل بھی جائے وقع سے شواہد اکھٹا کرنے کے لیے بھیجی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی کی ایک ٹیم کراچی سے سہون کے لئے روانہ ہوگئی ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کراچی کی ٹیمیں بھی روانہ کی گئی ہیں۔
سندھ پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق ابھی تک کی یہ اطلاعات ہیں کہ کالعدم تنظیم (داعش) کیجانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ملک بھر میں ہونےو الی دہشت گرد کارروائیوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیم کی جانب سے قبول کی گئی ہیں اور ان تمام پہلوں کو دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا ماضی میں سندھ میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں میں ملزمان نے سندھ میں داخل ہونے کے لیے سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں کا راستہ اختیار کیا تھا تاہم سہون دھماکے میں ملوث ملزمان کہاں سے آئے اسکے بارے میں ابھی کچھ کہان قبل ازوقت ہو گا۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات