2024 April 26
بھارت،امریکا عرب ریاستیں اور تکفیری جماعتوں کا پاکستان کے خلاف اتحاد،رپورٹ
مندرجات: ٦٢٠ تاریخ اشاعت: ١٦ February ٢٠١٧ - ٠٩:٢٥ مشاہدات: 1046
خبریں » پبلک
بھارت،امریکا عرب ریاستیں اور تکفیری جماعتوں کا پاکستان کے خلاف اتحاد،رپورٹ

شیعیت نیوز: پاکستان میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی کے پیچھے کالعدم تکفیری جماعتیں ملوث ہیں ،جنکےبارے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس حالیہ دہشتگردی کی لہر میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘ اور عرب ریاستیں تکفیری دہشتگردوں کو فنانس کررہی ہے تاکہ سی پیک منصوبہ کو ثبوتاژ کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کالعدم جماعتوں کو استعمال کرکے پاکستان کو دہشگردی اور پرتشد د واقعات کے ذریعہ غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے تاکہ ملک میں آنے والے بین الاقوامی پروجیکٹس کو روکا جاسکے۔

پاکستان سی پیک منصوبہ میں سنجیدگی دیکھارہا ہے اسی لیئے کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے خلاف آپریشن کا آغا ز کیا ہوا ہے، اس موقع سے فائدہ اُٹھا کر ’را‘ نے ان تکفیری دہشتگرد جماعتوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

پاکستان کے ایک خفیہ ادارے کی جانب سے گذشتہ دنوں ہی ایک ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ دہشتگرد سی پیک کو نقصان پہنچانے کے لئے دہشتگردانہ حملے کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ، یہ دہشتگر دمختلف سیا سی و مذہبی شخصیات کو نشانہ بھی بناسکتے ہیں۔

جبکہ ایک اور ریڈالرٹ میں شیعہ رہنماوں کو دہشتگردوں کی جانب سے ٹارگیٹ کرنے کا انکشاف بھی کیاتھا، تاہم حکومت اور قانوں نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے شیعہ شخصیات کی سیکورٹی کے لئے کوئی اقدامات نہیں اُٹھائے گئے، ساہیوال اور آج مظفر آباد میں شیعہ شخصیات کی ٹارگیٹ کلنگ حکومتی غیرسنجیدگی کا مظاہرہ ہے۔

پارچنار سے لے کر لاہور اور لائن آف کنٹرول پر بم دھماکے میں وہی جماعتیں ملوث ہیں جنکا بھارتی خفیہ ایجنسی سے رابط ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ، جماعت الاحرار اور کالعدم لشکر جھنگوی کے بھارتی خفیہ ایجنسی کے ساتھ روابط ہیں، اس بات کا انکشاف پاکستان میں پکڑے جانے والے بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ گلوبھاش نے اپنے بیان میں بھی کیا تھاکہ وہ پاکستان میں کالعدم مذہبی شدت پسند جماعتوں سے رابطہ میں ہے۔

دوسری جانب عرب ریاست دبئی کے فوج سربراہ کا بلوچستان کی علیحدگی کے لئے چلایا گیا ٹوئیٹ اس جانب اشارہ کررہا ہے کہ پاکستان کے خلاف عرب ریاستوں، بھارت و امریکا کا اتحاد قائم ہوچکا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بلکہ اُسی طرح کا اتحاد نظر آرہا ہےجیسا کے شام میں دیکھا گیا تھا جہاں سعودی عرب اور پڑوسی ممالک نے شام کےدہشتگردو ں کی پشت پناہی کرکے شام کے خلاف اندورنی جنگ کا آغا زتھا۔

لہذا پاکستان سے مخلص طبقات کو فوری طور پرسنجیدگی کا مظاہر ہ کرنا چاہئے اوراسلام و فرقہ کےنام پر دہشتگردی کرنے والے تکفیری دہشتگردوں اور انکے سیاسی و معاشی سہولت کاروں کے خلاف فوری آپریشن کا آغاز کرنا چاہئے کیونکہ ان دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پاکستان کی ترقی وسلامتی کی ضمانت ثابت ہوگا۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات