2024 May 2
سعودیہ پر ہمیں بھروسہ ہے اس لیے پابندی نہیں لگائی؛ امریکہ
مندرجات: ٦١٨ تاریخ اشاعت: ١٥ February ٢٠١٧ - ١١:١٥ مشاہدات: 1116
خبریں » پبلک
سعودیہ پر ہمیں بھروسہ ہے اس لیے پابندی نہیں لگائی؛ امریکہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ جون کیلی نے منگل کے روز کہا کہ سعودی عرب پر ہمیں بھروسہ ہے اس لیے اس پر پابندی نہیں لگائی۔جون کیلی نے کہا کہ فی الحال اس فہرست میں کسی اور ملک کا نام اضافہ نہیں کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ دو ہفتہ قبل جب ٹرمپ نے سات ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی تو اس میں سعوی عرب، امارات، لبنان اور مصر کا نام شامل نہ ہونے کی وجہ سے تنقیدیں ہورہی تھیں جس پر وائٹ ہاؤس نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا فی الحال دیگر ممالک کا نام شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
جون کیلی سے جب پوچھا گیا کہ صرف مسلمانوں پر ہی پابندی کیوں لگائی تو انہوں نے کہا کہ دنیا میں 51 مسلم ممالک ہیں اور ہم نے صرف 7 ممالک پر پابندی لگائی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ مسلمانوں پر پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن ممالک کا نام اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے (یعنی ایران، شام، سوڈان، صومالیہ، لیبیا، یمن اور عراق) ان کا سکیورٹی سسٹم قابل اعتماد نہیں اور یہ ممالک نابودی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کی ایک رکن خاتون نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران، لیبیا اور عراق کے شہری امریکہ کی سرزمین میں کسی بھی دہشتگردانہ کارروائی میں ملوث نہیں رہے ہیں مگر پھر بھی انہیں ممنوعہ ممالک کی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ سعودی عرب کے کئی شہری امریکہ میں ہونے والی دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں جب جون کیلی سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: نائن الیون حادثے کے بعد سعودی عرب سے سکیورٹی تعاون کی نوعیت میں واضح تبدیلی آئی ہے، وہ ہمارا قابل اعتماد ملک ہے اس لیے اس کے شہریوں پر پابندی نہیں عائد کی گئی۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات