2024 April 26
حافظ سعید جیسے لوگوں کو پاکستان کی نمائندگی نہیں کرنے دیں گے، حنا ربانی کھر
مندرجات: ٦١٦ تاریخ اشاعت: ١٥ February ٢٠١٧ - ١١:١١ مشاہدات: 1043
خبریں » پبلک
حافظ سعید جیسے لوگوں کو پاکستان کی نمائندگی نہیں کرنے دیں گے، حنا ربانی کھر

شیعیت نیوز: ایک مقامی اخبار سے گفتگو میں سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ حافظ سعید اور ان جیسے لوگ پاکستان کی نمائندگی کریں، لیکن یہ بھی انکہی بات ہے کہ پاکستانی ریاست ان جیسے لوگوں کو سپورٹ کررہی ہے، انہوںنے کہا کہ یہ پاکستان کے اندورنی و بیرونی قومی مفاد کے خلاف ہے، انہوںنے زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھ زیادہ تحفظات ملک کی اندورنی پالیسیوں پر ہیں اگر ہم اندور نی طور پر اپنے گھر کو صاف کرلیتے ہیں تو ہماری بین الاقوامی حیثیت خود بخود بہتر ہوجائی گی، پاکستان کا امیج بہتر ہوجائے گا، انہوںنے کہا کہ جو تنظیمیں کالعدم ہیں انہیں اسلام آباد میں ریلیاں جلسے کرنے کی اجازت نہیں ہونے چاہئے اس سے پاکستانی ریاست کی کمزور ظاہر ہوتی ہے۔

انہوں  نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی جانب سے حافظ سعید کی نظر بندی خوش آئیں ہے، حناربانی کھر نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں حافظ سعید گرفتار تھے لیں عدالت نے انہیں رہا کروادیا تھا، انہوں کہا کہ مجھ یہ سن کر شر مندگی ہوئی کہ حکومت بین الاقوامی پریشر کے سبب حافظ سعید کو گرفتار کیا جبکہ یہ ہمارے اندورنی قومی مفاد میں ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات