2024 April 26
لاہور دھماکہ کی ذمہ داری کالعدم تکفیری دیوبندی جماعت الاحرار نے قبول کرلی
مندرجات: ٦١٤ تاریخ اشاعت: ١٥ February ٢٠١٧ - ١١:٠٦ مشاہدات: 1122
خبریں » پبلک
لاہور دھماکہ کی ذمہ داری کالعدم تکفیری دیوبندی جماعت الاحرار نے قبول کرلی

شیعیت نیوز: لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے خودکش دھماکے کے نتیجے میں ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین اور ایس ایس پی آپریشنز زاہد گوندل سمیت 11افراد شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اس دھماکے کی ذمہ داری کالعدم دیوبندی تکفیری جماعت تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی اختیار کرکے داعش سے منسلک ہونے  والے گروپ 'جماعت الاحرار ' نے قبول کرلی ہے۔

میڈیا کو جاری بیان میں اس کالعدم دیوبندی دہشتگرد جماعت کے دہشتگرد سرغنہ اسد منصور نے کہاکہ

الحمدللہ آج شام جماعت الاحرار کے سر فروشان اسلام کی جانب سے پنجاب کے شہر لاہور میں فدائی حملہ ہوا جس میں سی ٹی ڈی پولیس کے کیپٹن مبین اور ایس ایس پی زاھد گوندل سمیت کئ اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ـ

انہوںنے دعویٰ کیا کہ اس استشھادی حملہ میں ہمارے ساتھی دہشتگرد نصراللہ عرف ذبیح اللہ واصل جہنم ہوگئے ہیں۔

دہشتگرداسدمنصور نے مزید دھکمی دیتے ہوئے کہا کہ دھماکہ ہمارے اعلان کردہ آپریشن "غازی" کی ابتدائی کڑیوں  میں سے ہے اور ہم پاکستان کے مرتد اداروں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اس آپریشن میں ملک بھر میں ہمارے ٹارگٹ پر ہیں۔ ـ





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات