2024 May 8
تکفیریت کے خلاف آواز بلند کرنا اس ملک میں جرم بن گیا ہے: علامہ راجہ ناصر جعفری
مندرجات: ٥٢٠ تاریخ اشاعت: ١٠ January ٢٠١٧ - ١٠:٤٨ مشاہدات: 1078
خبریں » پبلک
تکفیریت کے خلاف آواز بلند کرنا اس ملک میں جرم بن گیا ہے: علامہ راجہ ناصر جعفری

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد؛ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید علی احمر زیدی نے معروف سماجی شخصیت اور فاطمہ جناح یونیورسٹی کے لیکچرار سلمان حیدر کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے دن دھاڑے اغوا کو سیکورٹی اداروں کی غفلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیریت کے خلاف آواز بلند کرنا اس ملک میں جرم بن گیا ہے ۔ملک و قوم کے دشمن دندناتے پھر رہے ہیں اور محب و طن افراد دن دیہاڑے غائب ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا اسلام آباد کو محفوط بنانے کے لیے سیف سٹی منصوبے کے تحت ایک ہزار950کیمرے اسلام آباد کی مختلف شاہراؤں پر نصب ہیں تاکہ داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی کی جا سکے۔وزیر داخلہ کے مطابق بارہ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی لاگت سے تیار کیے جانے والے اس منصوبے میں جدید سافٹ ویئرز کی مدد سے چہروں کی شناخت انتہائی آسان ہے۔ اس کے باوجود ابھی تک ان کی پراسرار گمشدگی ذمہ داران کے لیے معمہ بنی ہوئی ہے جوحیران کُن ہے۔انہوں نے وزارت داخلہ سے سلمان حیدر کی جلد از جلد بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات