2024 April 27
بنگلہ دیش کے امام بار گاہ میں نمازیوں پر داعش کی فائرنگ، ایک شیعہ جوان شہید
مندرجات: ٤٩١ تاریخ اشاعت: ٠١ January ٢٠١٧ - ١٨:٢٠ مشاہدات: 1094
خبریں » پبلک
بنگلہ دیش کے امام بار گاہ میں نمازیوں پر داعش کی فائرنگ، ایک شیعہ جوان شہید

ڈھاکا: بنگلہ دیش کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک امام بارگاہ میںتکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شیعہ جوان شہیدجبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ماہ محرم اورماہ سفر کے دوران بنگلہ دیش میں شیعہ مسلمانوں پر دوسرا حملہ ہے۔

اطلاعت کے مطابق پولیس افسر احسن حبیب کا کہنا ہے کہ ’متعدد حملہ آور امام بار گاہ میں داخل ہوئے اور مرکزی دروازے کو بند کرنے کے بعد امام بار گاہ میں موجود نمازیوں پر فائرنگ کردی اور اس کے بعد فرار ہوگئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 3 تکفیری دہشتگرد امام بارگاہ میں داخل ہوئے اور انھوں نے امام بارگاہ میں موجود نمازیوں افراد پر فائرنگ کردی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز پولیس نے بنگلہ دیش کے شمال مغربی ضلع بوگرا میں ایک تکفیری دہشتگرد کو ہلاک کیا تھا جو گذشتہ ماہ ایک مزار پر بم حملے کا مرکزی ملزم بتایا جاتا ہے، اس بم حملے میں 2 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کا کہا ہے کہ مقامی عسکریت پسند گروپ جماعت المجاہدین ان حملوں میں ملوث ہے.
اس کالعدم گروپ کے 5 اراکین کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک مرکزی ملزم اور گروپ کا سربراہ گذشتہ دنوں مقابلے میں ہلاک ہوچکا ہے۔
پولیس کے جوائنٹ کمشنر منیر السلام نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ ’گرفتار ہونے والے ملزمان متعدد مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں، جن میں پولیس چیک پوسٹ اور عاشورہ کے موقع پر اجتماعات پر حملے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ان حملوں کی مبینہ ذمہ داری تکفیری گروہ داعش نے قبول کرلی ہے۔دوسری جانب حکومت نے ان دعووں کو مسترد کردیا ہے
یاد رہے کہ داعش نے 24 اکتوبر کو ڈھاکا کے ایک مزار پر ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی، جو بنگلہ دیش میں شیعہ مسلمانوںپر اپنی نوعیت کا پہلا حملہ تھا۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات