2024 April 26
شام میں شکست خوردہ دہشتگردوں کے لئے آل سعود نے 36 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کردیا
مندرجات: ٤٨٩ تاریخ اشاعت: ٠١ January ٢٠١٧ - ١٨:١٦ مشاہدات: 1015
خبریں » پبلک
شام میں شکست خوردہ دہشتگردوں کے لئے آل سعود نے 36 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کردیا

شیعیت نیوز: پاکستان کے روزنامے ڈیلی پاکستان کے مطابق سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شام کے مصیبت زدہ شہریوں کی مدد کیلئے تین ارب ساٹھ کروڑ روپے (36ملین ڈالر) سے انسانی بنیادوں پر امدادی مہم چلانے کی ہدایت کردی۔سعودی شاہی فرمان کے مطابق یہ مہم آج (منگل ) سے شروع ہوگی اور اس کیلئے پوری سلطنت کی مدد حاصل ہوگی۔

سعودی پریس ایجنسی نے شاہی فرمان کے حوالے سے بتایاکہ ” شام میں ہمارے بھائیوں کے ساتھ جوکچھ ہورہاہے اور جومتاثرہورہے ہیں بالخصوص ادلب سے بے گھر ہونیوالے افراد اور نہایت تکلیف دہ صورتحال میں اپنی زندگیاں بسر کرنیوالوں کو یہ مدد دی جائے گی اور اس کا حکم سعودی فرمانروا نے جاری کردیا،یہ مہم ریاست کے تمام علاقوں میں شروع کی جائے گی ‘،کنگ سلمان ریلیف سنٹر اس ضمن میں زیادہ ترکام کررہاہے اور کہاگیاہے کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے این جی اوز کیساتھ مل کر کام کرے گا۔

 تجزیہ کا روں  کا کہنا ہے کہ یہ رقم دراصل اُن دہشتگردوں کو ایک بار پھر منعظم کرنے کے لئے خرچ کیئے جانے کا خدشہ ہے جو شامی فوج کے ہاتھوں حلب کے مقام پر شکست کھا کر منتشر ہوگئے ہیں ، ریلیف کے نام دی جانے والی رقم دہشتگردی کے لئے بھی استعمال ہوسکتی ہے کیونکہ ماضی میں استعماری طاقتیں ریلیف کے نام پر اسی طرح اپنی مضموم مقاصد حاصل کرتی آئی ہیں۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات