2024 May 11
سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی عیاشیوں کا پردہ فاش
مندرجات: ١٦٩٢ تاریخ اشاعت: ٠٧ August ٢٠١٨ - ١٤:٠٦ مشاہدات: 1584
خبریں » پبلک
سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی عیاشیوں کا پردہ فاش

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی سائٹوں نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی ایک مجلل تفریحی کشتی میں عیاشیوں کا پردہ فاش کردیا ہے۔ سماجی سائٹوں پر ایسی تصاویر گردش کررہی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ اور اسرائیل نواز ولیعہد محمد بن سلمان مجلل کشتی میں عیاشی کررہے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع شہر نیوم کے ساحل پر سعودی ولیعہد محمد بن سلمان ایک ایسی مجلل تفریحی کشتی میں عیاشی کررہے ہیں جسے اس نے کچھ عرصہ قبل فرانس سے 550 ملین ڈالر میں خریدا ہے۔

محمد بن سلمان نے اس تفریحی کشتی کے ہمراہ فرانس میں ایک محل بھی خریدا ہے۔عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اپنے باپ شاہ سلمان کے زیر نظر مالی بد عنوانیوں کے بڑے بڑے اسکینڈلوں میں ملوث ہیں۔لیکن طاقت کے نشے میں وہ ہر برائی ، بدعنوانی اور ظلم و ستم کا ارتکاب کررہے ہیں۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات