2024 April 26
پاراچنار شہداء کی یاد میں تقریب کا انعقاد + تصاویر
مندرجات: ١٦٠٥ تاریخ اشاعت: ١١ June ٢٠١٨ - ١٢:٣٤ مشاہدات: 1724
خبریں » پبلک
پاراچنار شہداء کی یاد میں تقریب کا انعقاد + تصاویر

گزشتہ سال القدس ریلی کے فوراً بعد پاراچنار طوری مارکیٹ میں ہونے والے یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں ہونے والے شہداء کی یاد میں آج سہ پہر کو جائے وقوعہ پر ایک پُر رونق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاراچنار میں گزشتہ سال یوم القدس کے موقع پر ہونے والے دو بم دھماکوں کے شہداء کی یاد میں جائے وقوعہ پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال القدس ریلی کے فوراً بعد پاراچنار طوری مارکیٹ میں ہونے والے یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں ہونے والے شہداء کی یاد میں آج سہ پہر کو جائے وقوعہ پر ایک پُر رونق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کافی لوگوں نے شرکت کی۔ اور اس موقع پر شرکاء نے سینہ کوبی کی۔ تقریب میں شہداء کی یاد منانے کی خاطر شہداء کے شبیہہ تابوت بھی بنائے گئے تھے۔ جن پر شہداء کے تصاویر لگائے گئے تھے۔ جائے وقوعہ پر شمعیں بھی روشن کی گئیں۔ شہداء کی یاد میں منعقدہ اس تقریب میں ہر منظر دیدنی تھا۔ اور اس موقع پر پاک آرمی کی جانب سے روزہ داروں کیلئے اسی جائے وقوعہ پر افطاری کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔ نیز اس پروگرام میں انہی دھماکوں میں ہونے والے چند زخمی بھی موجود تھے۔ جو اب تک زیر علاج ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات