2024 April 26
سعودی ولی عہد کے علاج کے لیے اسرائیلی ڈاکٹروں کی ٹیم ریاض روانہ
مندرجات: ١٥٨٤ تاریخ اشاعت: ٢٩ May ٢٠١٨ - ١٣:٣١ مشاہدات: 1342
خبریں » پبلک
سعودی ولی عہد کے علاج کے لیے اسرائیلی ڈاکٹروں کی ٹیم ریاض روانہ

روزنامہ المنار نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم محمد بن سلمان کے علاج کے لیے ریاض پہنچ گئی ہے تاکہ سعودی ولی عہد جو ۲۱ اپریل کو شاہی محل میں ہوئی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے کا جلد از جلد علاج کرے۔

عربی روزنامہ المنار نے ۴۱ اپریل کی رات کو سعودی عرب کے شاہی محل میں ایک گھنٹے تک جاری رہی فائرنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کے بعد سعودی ولی عہد غائب ہو گئے تھے اور تقریبا ایک ماہ بعد ان کی ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر شائع کی گئ جس کے خدشات میں مزید اضافہ ہوا۔
المنار نے مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس واقعہ میں بن سلمان کو دو گولیاں لگیں جن کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوئے اور ایک مہینے سے زیادہ عرصے سے وہ زیر علاج ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی نیوز ایجنسی اسپوٹنیک نے بھی سعودی ولی عہد کے زخمی ہونے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔
اس عربی اخبار نے مزید لکھا ہے کہ حالیہ دنوں بن سلمان کی جسمانی صورتحال کا معائنہ کرنے کے لیے اسرائیلی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ریاض گئی ہے جو سعودی ولی عہد کی جلد صحت یابی کے لیے مصروف عمل ہے۔
دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز عید الفطر کے ایام میں سعودی بادشاہت کے مقام سے برکناری اختیار کر کے محمد بن سلمان کو یہ عہدہ سونپنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات