2024 April 26
کابل میں شیعہ آبادی والے علاقے بم دھماکہ، 31 افراد شہید اور 50 زخمی
مندرجات: ١٥٠٥ تاریخ اشاعت: ٢٣ April ٢٠١٨ - ١١:٠٠ مشاہدات: 1213
خبریں » پبلک
کابل میں شیعہ آبادی والے علاقے بم دھماکہ، 31 افراد شہید اور 50 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ووٹر رجسٹریشن دفتر کے قریب ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 31 ہو گئی ہے جب کے 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ اتوار کی صبح اس وقت ہوا جب مغربی کابل کے شیعہ آبادی والے علاقے میں قائم ووٹر رجسٹریشن آفس کے باہر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگئی ہوئی تھیں۔

سرکاری سطح پر چھے افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کم سے کم 31 افراد شہید اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔ بعض خبروں میں زخمیوں کی تعداد سو سے بھی زائد بتائی گئی ہے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
تاحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں پولیس نے کچھ نہیں بتایا کہ یہ دھماکہ بم کے ذریعے کیا گیا یا خودکش حملہ تھا۔
دہشت گرد گروہ داعش کو کابل کے شیعہ آبادی والے علاقے دشت برچی میں قائم ووٹر اندراج کے مرکز پر حملے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات