2024 April 27
شام میں امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کررہا ہے، ابوالخیرزبیر
مندرجات: ١٤٨٩ تاریخ اشاعت: ١٩ April ٢٠١٨ - ١٠:٤٥ مشاہدات: 1201
خبریں » پبلک
شام میں امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کررہا ہے، ابوالخیرزبیر

جمعیت علمائےپاکستان (نورانی)، ملی یکجہتی کونسل اور نظام مصطفےٰ محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اپنے بیان میں شام میں مسلمانوں کی نسل کشی اور امریکی کیمیائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی ضمیر، انسانی حقوق کے ادارے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خاموشی اس بات کا بین ثبوت ہے کہ یہود و نصاری اور ہنود کی اسلام دشمن کارروائیوں اور مسلمانوں کی نسل کشی میں یہ ادارے مکمل سرپرستی کررہے ہیں، جبکہ اسلامی اتحادی فوج اس ظلم و بربریت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا اسلامی اتحاد فوج کے قیام کا مقصد مسلمانوں کی جان و مال عزت و آبرو کا تحفظ نہیں تھا؟ کیا اسلامی اتحاد ی فوج اسلام دشمن استعماری قوتوں کے مکروہ عزائم کی تکمیل کیلئے عمل میں لائی گئی تھی اگر ایسا نہیں ہے تو پھر دنیا بھر میں مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کرنے والے ظالم حکمرانوں اور حکومتوں کے خلاف کیوں اسلامی اتحادی فوج عملی جرات کا مظاہرہ نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ شام میں امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کررہا ہے، فلسطین میں اسرائیلی فوج نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے، کشمیر میں معصوم بچوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں، بھارتی فوجی مسلمانوں کے لہو سے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام میں قتل و غارت گری کے سلسلے کو فوری بند کیا جائے، مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ فوری روکا جائے اور شام میں مکمل قیام امن کیلئے ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دیا جائے




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات