2024 April 26
سعودی عرب کا مشرقی یروشلم میں اسلامی ورثے کے تحفظ کی آڑ میں اسرائیل کو 15کروڑ ڈالر کی امداد
مندرجات: ١٤٧٥ تاریخ اشاعت: ١٦ April ٢٠١٨ - ١٢:١٧ مشاہدات: 1202
خبریں » پبلک
سعودی عرب کا مشرقی یروشلم میں اسلامی ورثے کے تحفظ کی آڑ میں اسرائیل کو 15کروڑ ڈالر کی امداد

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے مشرقی یروشلم (بیت المقدس) میں اسلامی ورثے کی دیکھ بھال کے لیے 15 کروڑ ڈالر عطیے کا بھی اعلان کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘سعودی عرب، یروشلم کی اسلامی جائیداد کی انتظامیہ کی امداد کے لیے 15 کروڑ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کرتا ہے’۔

شاہ سلمان نے کہا کہ ‘میں الظہران میں ہونے والی اس کانفرنس کو یروشلم کانفرنس کا نام دیتا ہوں اور پوری دنیا جانتی ہے کہ فلسطین اور اس کے عوام عرب کے دلوں کی دھڑکن ہیں’۔

خیال رہے کہ شاہ سلمان کی جانب سے یروشلم میں اسلامی ورثے کی دیکھ بھال کے لیے عطیے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تل ابیب سے سفارت خانے کو منتقل کرنے کے فیصلے پر تنقید کے بعد سامنے آیا ہے۔

امریکا کے صدر نے رواں سال کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ امریکا، اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرے گا جس کے بعد عرب ممالک سمیت پوری دنیا میں تنقید کی نئی لہر اٹھ گئی تھی۔

سعودی فرمانروا نے کہا کہ ‘ہم یروشلم کے حوالے سے امریکی فیصلے کے مسترد کرنے کا اعادہ کرتے ہیں، مشرقی یروشلم فلسطینی خطے کا لازمی جزو ہے’۔

شاہ سلمان نے فلسطینی مہاجرین کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کو بھی 5 کروڑ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ یواین آر ڈبلیو اے، امریکا کی جانب سے امداد کے خاتمے کے اعلان کے بعد شدید مالی بحران کے شکار 30 لاکھ سے زائد افراد کو امداد مہیا کر رہی ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات