خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایک روایت کے مطابق ’’عید شجاع‘‘ اہل بیت کے قاتلوں کو جہنم واصل کئے جانے کی خوشی میں منائی جاتی ہے۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی عید شجاع کی پرمسرت محافل کا انعقاد کیا گیا، اسی طرح کی ایک تقریب اسلام آباد کلب میں منعقد ہوئی، جس میں سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شرکت کی۔
تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے علماء، دانشور، کالم نگار شریک ہوئے۔
تقریب کا اہتمام لائنز کلب کے عہدیدارا سبطین لودھی، جمیل بھٹی اور لائن سید مستحسن کاظمی نے کیا۔ تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔