2024 April 27
"انصارالامہ پاکستان" کی سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی بچوں کی ہلاکت کی حمایت
مندرجات: ١٠٦٥ تاریخ اشاعت: ٠٩ October ٢٠١٧ - ١٣:٢٧ مشاہدات: 1146
خبریں » پبلک
"انصارالامہ پاکستان" کی سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی بچوں کی ہلاکت کی حمایت

انصار الامہ پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خلیل نے یمن میں بچوں اور خواتین پر بمباری کرنے والے سعودی عسکری اتحاد کو اقوام متحدہ کی جانب سے بلیک لسٹ کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلوں سے دہشت گردوں کے بیانئے کو تقویت ملے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن خلیل  کا  کہنا تھا کہا اقوام متحدہ کو عراق، شام، فلسطین، افغانستان اور کشمیر میں پیدا کی جانے والی بربریت کیوں نظر نہیں آتی؟ برما میں انسانیت سوز مظالم کرنے والی آنگ سان سوچی کیوں نظر نہیں آتی؟ کشمیر میں انسانیت کی تذلیل کرنے والا نریندر مودی کیوں نظر نہیں آتا؟

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ایسے اقدامات اس دوہری پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں جو ظالم کے ساتھ کھڑا ہونا اور مظلوم کو دبانا اپنا فرض سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی ملکوں پر مشتمل عسکری اتحاد عالمی امن کو مد نظر رکھتے ہوئے یمن میں سر اٹھاتی ہوئی دہشت گرد طاقتوں کاقلع قمع کرنے میں مصروف عمل ہے، ایسے حالات میں جب عسکری اتحاد دہشت گردی کے خلاف اپنے حتمی اور نتیجہ خیز اہداف کو حاصل کرنے والا تھا اسے اقوام متحدہ کی طرف سے بلیک لسٹ قرار دیا جانا انتہائی افسوس ناک ہے۔

واضح رہے کہ انصار المہ پاکستان کے سربراہ نے اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ سعودی سرپرستی میں تشکیل دئے جانے والے نام نہاد اسلامی اتحاد نے تاحال میانمار، فلسطین، کشمیر، عراق، شام، لیبیا، نائیجیریا اور افغانستان کے مسلمانوں کی نسل کشی کیلئے کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔

ماہرین کا کہناہ ہے کہ اسلامی ممالک میں جاری ظلم و ستم میں سعودی حکام برابر کے شریک ہیں کیونکہ یہی سعودی عرب ہے جو اپنے آپ کو اسلام کا ٹھیکدار اور خادمین حرمین شریفین کہلواتے ہیں تو ایسی صورت میں سعودی عرب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ تمام مسلم امہ کے مسائل کو حل کرے نہ کہ داعش، القاعدہ اور النصرہ فرنٹ جیسی تنظیموں کو تشکیل دیکر مسلمانوں کے خون بہانے میں عملی کردار ادا کرے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات