2024 April 26
علامہ ریاض نجفی: یاد کربلا اور غم حسین ؑ منانے کا تقاضا ہے کہ کردار میں تبدیلی آئے
مندرجات: ١٠٦٢ تاریخ اشاعت: ٠٨ October ٢٠١٧ - ١٣:٠٤ مشاہدات: 1026
خبریں » پبلک
علامہ ریاض نجفی: یاد کربلا اور غم حسین ؑ منانے کا تقاضا ہے کہ کردار میں تبدیلی آئے

طلباء سے گفتگو میں ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ اسلاف کی سیرت کے عملی پہلوﺅں میں علمی عظمت بہت نمایاں تھی، یورپ نے ہم سے علم سیکھا، یہ حقیقت قابل فخر ہے کہ مکتب اہلبیت ؑہی اسلام کا حقیقی چہرہ ہے، اس لحاظ سے نشرواشاعت دین میں ہماری ذمہ داری دوسروں سے زیادہ بنتی ہے، کربلا میں بقائے دین کیلئے قربانیاں دینے والوں سے ہمارا زیادہ تعلق ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر حافظ سید ریاض حسین نجفی نے لاہور میں طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے کربلا کی یاد ایک بار پھر منانے کی توفیق اور فرصت بھی نعمت ہے، اس یاد کربلا اور غم حسین ؑ منانے کا تقاضا ہے کہ کردار میں تبدیلی آئے، اسلام اور راہ خدا میں دی جانیوالی ہر قربانی کا تقاضا ہے کہ کردار میں تبدیلی کے ساتھ علم کے حصول اور جستجو میں بھی اضافہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلاف کی سیرت کے عملی پہلوﺅں میں علمی عظمت بہت نمایاں تھی، یورپ نے ہم سے علم سیکھا، یہ حقیقت قابل فخر ہے کہ مکتب اہلبیت ؑہی اسلام کا حقیقی چہرہ ہے، اس لحاظ سے نشرواشاعت دین میں ہماری ذمہ داری دوسروں سے زیادہ بنتی ہے، کربلا میں بقائے دین کیلئے قربانیاں دینے والوں سے ہمارا زیادہ تعلق ہے، اپنے پاس علم ہوگا تو دوسروں کو سکھائیں گے، حصول علم کیلئے اس دور کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے، بعض لوگوں کا یہ خیال درست نہیں کہ ہم ان پڑھ تھے تب بھی گزارا ہو گیا، اب ہمارا بچہ میٹرک تو ہے، علمی ترقی ہر کام اور شعبہ کیلئے مفید ہے چاہے حق کو پہچاننے کیلئے ہو یا قربانیوں کی قدردانی کیلئے ہو۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات