ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام میں امریکہ مخالف مظاہرے داعش کے خلاف کارروائی کرنے پر امریکی فوجیوں کی جانب سے 300 قبائل کو گرفتار کئے جانے کے بعد شروع ہوئے۔ مظاہرین نے گرفتار ہونے والے شامی باشندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
اس سے قبل بھی امریکہ اور ترکی کی شام میں غیر قانونی فوجی موجودگی کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے شرکاء نے شام کا تیل چرانے اور ذرعی محصولات پر قبضہ جمانے سے متعلق امریکی دہشتگردوں اور کرد ملیشیاء کے کردار اور اقدامات کی مذمت کی اور شام سے امریکہ اور ترکی کے فوجیوں کے فوری انخلا کا پر زور مطالبہ کیا۔