2024 March 28
یزید کا خاتمہ ہوچکا، یزیدیت سے صالحین کی جنگ جاری رہے گی،قائد اہل سنت پیرمعصوم شاہ
مندرجات: ١٧٤٩ تاریخ اشاعت: ٢٣ September ٢٠١٨ - ١٩:٠٠ مشاہدات: 1935
خبریں » پبلک
یزید کا خاتمہ ہوچکا، یزیدیت سے صالحین کی جنگ جاری رہے گی،قائد اہل سنت پیرمعصوم شاہ

شیعت نیوز: جمعیت علما پاکستان نیاز ی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ کربلا باطل قوتوں کے خلاف ہمت و جرات کا پیغام دیتی ہے۔ مطلق العنانیت کی نشانی یزید کا خاتمہ ہوچکا مگر شیطانیت اور یزیدیت سے صالحین کی جنگ جاری رہے گی۔ حضرت محمد مصطفی کے اہل بیت سے سبھی محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔ امام عالی مقام کی قربانی اور اسلام کی عظمت اتحاد امت کا تقاضاکرتی ہے۔ علما کو امن او ر اتحاد کا پیغام دینا چاہیے۔ وحدت امت ہی اسلام کی طاقت ہے۔ فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر اور گروہوں کی بیرونی فنڈنگ پر پابندی عائد کرکے تکفیری سوچ کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام حسین کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر پیر مصطفی اشرف رضوی، پیرسید طیب الحسنین ، عقیل حیدر شاہ، فائزہ نقوی ،ڈاکٹر امجد چشتی ، مفتی سہیل قادری ،اور دیگر بھی موجود تھے۔ پیر مصوم نقوی نے واضح کیا کہ اہل سنت تکفیری سوچ کو ختم کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور اس کے لئے اقدامات بھی کریں گے۔ ریالوں اور ڈالروں کے زورپر ہونے والی فرقہ پرستی اور تکفیری سوچ نے دہشت گردی کو جنم دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کا محور ومرکز نظام مصطفی کا نفاذ اور ناموس رسالت کا تحفظ ہے۔ انتہا پسندانہ سوچ نے اسلام اور پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے میں عملی اقدامات کئے۔ ماضی کی حکومت بھی تعاون کرتی تو تکفیری سوچ ختم ہوچکی ہوتی۔نئی حکومت کو اتحا د بین المسلمین کے لئے فضا ساز گار بنانی چاہیے۔پیر مصوم نقوی نے کہا کہ صدیوں سے مسلمانوں میں اختلافات ہیں مگر انہیں عوامی جلسوں کی بجائے علمی بحثوں کا حصہ بنانا چاہیے۔ آنے والی نسلوں کو پرامن پاکستان دینا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ اسلام دشمن بیرونی قوتوں کے ایجنٹوں نے غلیظ نعرے اور دہشت گردی شروع کی۔ مثالی اتحاد امت کے باعث وہ اپنی موت آپ مرچکے ہیں۔ ان کی سوچ کو ختم کرنے کے لئے حکومت کو اقدامات کرنے چاہئیں۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات