2024 March 29
کیا آپ جانتے ہیں کہ ایران میں اہلسنت کے دینی نصاب تعلیم کو ترتیب دینے کیلئے الگ کونسل موجود ہے؟
مندرجات: ٩٠٩ تاریخ اشاعت: ٠٥ August ٢٠١٧ - ١٢:٣٣ مشاہدات: 1095
خبریں » پبلک
کیا آپ جانتے ہیں کہ ایران میں اہلسنت کے دینی نصاب تعلیم کو ترتیب دینے کیلئے الگ کونسل موجود ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ اسلامی جمہوری ایران میں اہلسنت کیلئے دینی نصاب تعلیم کے حوالے سے ایک الگ کونسل موجود ہے۔ یہ کونسل ان کے جید علمائے کرام پر مشتمل ہے جو اپنے مکتب فکر کے طلاب کے لئے اپنے ہی عقیدے کے مطابق تعلیمی مواد ترتیب دیتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آل سعود کا دعویٰ ہے کہ ایران میں اہل سنت پر ظلم ہو رہا ہے اور وہاں اہل سنت حضرات کے لئے حتیٰ مساجد تک موجود نہیں ہیں تاہم دلائل ثابت کرتے ہیں کہ ایران میں شیعہ اور سنی حضرات بھائیوں کی طرح مل کر رہتے ہیں۔

ایران میں اہل سنت کے مقام کے نام سے تسنیم نیوز ایجنسی نے ایک سلسلہ وار خبر شائع کرنا شروع کی ہے جس میں ابهی تک اہل سنت مکتبہ فکر کے مختلف علماء کے نظریات شائع ہوئے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ تسنیم ایسے موضوعات کی اشاعت کا بھی آغاز کر چکا ہے جن سے دنیا کو معلوم ہوگا کہ ایران میں شیعہ اور سنی حضرات بھائیوں کی طرح مل کر رہتے ہیں۔

اس طرح سے تسنیم آل سعود کا شیعہ سنی تفرقے کے حوالے سے بےبنیاد پروپیگنڈا ناکام کرنے کیلئے پرعزم ہے کہ ایران میں اہل سنت پر ظلم ہو رہا ہے اور ایران میں ان کے کچھ حقوق نہیں ہیں۔

شاید آپ جانتے ہوں گے کہ اسلامی جمہوری ایران میں اہلسنت کیلئے دینی نصاب تعلیم کے حوالے سے ایک الگ کونسل موجود ہے۔ یہ کونسل ان کے جید علمائے کرام پر مشتمل ہے جو اپنے مکتب فکر کے طلاب کے لئے اپنے ہی عقیدے کے مطابق تعلیمی مواد ترتیب دیتے ہیں۔

ایران میں اہل سنت کے حوالے سے دلچسپ حقائق-1 کو ملاحظہ کرنے کیلئے یہاں، ایران میں اہل سنت کے حوالے سے دلچسپ حقائق-2 کیلئے یہاںاور ایران میں اہل سنت کے حوالے سے دلچسپ حقائق-3 کیلئے یہاں، ایران میں اہل سنت کے حوالے سے دلچسپ حقائق-4 کیلئے یہاں اور ایران میں اہل سنت کے حوالے سے دلچسپ حقائق-5 کیلئے یہاں کلک کریں۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات