2024 March 29
یوم علی پر ملک بھر میں گستاخ ِامام علی(ع) ملعون شیخ ولی کے خلاف احتجاج
مندرجات: ٧٩٦ تاریخ اشاعت: ١٩ June ٢٠١٧ - ١٤:١٠ مشاہدات: 1330
خبریں » پبلک
یوم علی پر ملک بھر میں گستاخ ِامام علی(ع) ملعون شیخ ولی کے خلاف احتجاج

شیعیت نیوز: پاکستا ن بھر میںیوم علی (ع) کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس عزا میں گستاخِ امام علی ملعون شیخ ولی خان کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستا ن بھر میں یوم علی کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس عزا کے دوران شرکائے جلوس نے ملعون شیخ ولی خان اور جہاں پاکستان اخبار کے خلا ف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ دیوبندی مکتب فکر کےبڑے مفکر ڈاکٹر شیخ ولی خان المظفر نے وصی رسو ل (س) امام علی ابن ابی طالب علیہ سلام پر تہمت لگائی ہے کہ امام علی نے ایک دفعہ شراب کی حالت میں نماز پڑھائی، اس گستاخ امام علی نے پاکستان کے روزنامہ جہاں پاکستان اخبار کے لئے لکھے گئے ایک آرٹیکل میں امام کی شان میں گستاخی کی۔

یہ بھی پڑھیں:گستاخ شیخ ولی خان کی مولا علی (ع) پر شراب پینے کی تہمت، عدلیہ خاموش کیوں؟

 
 

 

کراچی میں دوران مرکزی جلوس شیعانِ علیؑ کی جانب سے شیخ ڈاکٹر ولی خان کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا گیا جس سے سول سوسائٹی کونکرنڈ سٹیزنز آف پاکستان کے رہنماوں نے کہا کہ ملعون گزشتہ روز گستاخ امام علیؑ کا مرتکب ہوا ہے،اس گستاخ  نے جہاں پاکستان میں آرٹیکل میں اس  نے لکھا ہے کہ امام علیؑ  نے شراب کے نشے میں نماز پڑھائی انہوں  نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ کہ اس گستاخ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

 

دوسری جانب کراچی میں ہی نماز دوران مرکزی جلوس ہزاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے رہنما نے بھی جہاں پاکستان اخبار کے ایڈیٹر اور ڈاکڑ شیخ ولی خان کے خلا ف کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ آرٹیکل نے محبان محمد و آل محمد (ص) کے دلوں کا مجروع کیا ہے، انکے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

ہمارے نمائند ے کے مطابق لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ پیشاور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ملعون شیخ ولی اور جہاں پاکستان اخبار کے خلا ف شدید احتجاج کیا گیا، جبکہ اسکے خلاف بینر بھی آویزں کیے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات