2024 April 25
تکفیری وہابی شیعہ سنی بھائیوں میں تصادم چاہتے ہیں: علامہ ناصر عباس جعفری
مندرجات: ٧٨٤ تاریخ اشاعت: ١٢ June ٢٠١٧ - ١١:٣٩ مشاہدات: 1054
خبریں » پبلک
تکفیری وہابی شیعہ سنی بھائیوں میں تصادم چاہتے ہیں: علامہ ناصر عباس جعفری

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والے اتحاد میں شامل تکفیری وھابی شیعہ و سنی بھائیوں میں تصادم چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ اسلام آباد( )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والے اتحاد میں شامل تکفیری وھابی شیعہ و سنی بھائیوں میں تصادم چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ملک دشمن عناصر سی پیک منصوبوں کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔چینی باشندوں کا قتل انہی سازشوں کا حصہ ہے۔داعش کالعدم مذہبی جماعتوں کے ساتھ مل کرقومی سلامتی کو نقصان پہچانے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتی۔بلوچستان کا علاقہ مستونگ دہشت گردوں کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔جب تک اس پورے علاقے کا کومبنگ آپریشن نہیں کیا جاتا تب تک دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی اسلامی عسکری اتحاد میں شامل ہر ملک کی وابستگی اپنے مفادات سے جڑی ہوئی ہے۔
یہ اتحاداگر دہشت گردی کے خلاف ہوتا تو غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت پر خاموش نہ بیٹھتا۔امریکہ جانتا ہے کہ اسرائیل کی بقا عالم اسلام کی کمزوری سے مشروط ہے۔یہود و نصاری مسلمانوں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کی تکمیل کے لیے وہ اپنے مسلم خیرخواہوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ہمارے حکمرانوں کو واضع کرنا ہو گا کہ وہ قبلہ اول پر غاصبانہ قبضہ کرنے والوں کے ساتھ ہیں یا ان قوتوں کے ساتھ ہیں جو بیت المقدس کی یہودی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا یوم القدس اسرائیل کے خلاف نفرت کے اظہار کا عالمی دن ہے۔جس دنیا بھر کے مسلمان مناتے ہیں۔پاکستان میں بھی یوم القدس کو بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔رمضان المبارک کے آخری جمعہ 27رمضان المبارک کو ملک بھر میں یوم القدس کے اجتماعات منعقد ہوں گے اور دنیا بھر کے مظلوموں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا اور قبلہ اوّل بیت المقدس کی صہیونیوں کے قبضہ سے آزادی کی جدوجہد کا عزم کیا جائے گا۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات