2024 March 28
کراچی : تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 22 سالہ محسن عباس شہید
مندرجات: ٧٧٧ تاریخ اشاعت: ٠٨ June ٢٠١٧ - ١٧:٢٢ مشاہدات: 979
خبریں » پبلک
کراچی : تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 22 سالہ محسن عباس شہید

شیعیت نیوز: کراچی میں کالعدم تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 22سالہ محسن عباس شہید ہوگئے ہیں ،

اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات کراچی کے علاقہ قائد آباد میں کالعدم جماعت کے دہشتگردوں نے محسن عباس پر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

ذرائع کے مطابق محسن عباس کو انکی ہیئر ڈریسر کی دکان پر نوحہ چلانے کے جرم میں کالعدم جماعت کے دہشتگردوں نے قتل کیا ہے۔

شہید کا جسد خاکی انچولی امام بارگاہ منتقل گیا ہے، جہاں سے انہیں پنجاب انکے آبائی شہر تدفین کے لئے بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ قائد کالعدم اہلسنت و الجماعت کا گڑھ سمجھاجاتا ہے، یہ وہ حلقہ ہے جہاں سے کالعدم جماعت کا سرغنہ اورنگزیب فاروقی نے الیکشن لڑا تھا، اس علاقہ میںشیعہ مسلمانوں کا ان دہشتگردوں نے جینا حرام کیا ہوا ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات