2024 March 29
مسلم فوجی اتحاد کے مقاصد واضح نہ ہونے کی وجہ سے شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں، اویس نورانی
مندرجات: ٧٧٢ تاریخ اشاعت: ٣١ May ٢٠١٧ - ١١:٥٣ مشاہدات: 1070
خبریں » پبلک
مسلم فوجی اتحاد کے مقاصد واضح نہ ہونے کی وجہ سے شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں، اویس نورانی

شیعیت نیوز: لاہور میں جے یو پی پنجاب کے صدر نور احمد سیال کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ ملکی حالات سول وار کی طرف بڑھ رہے ہیں، ملک میں غربت، افلاس، بیروزگاری اور ناانصافی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے، حکمران اشرافیہ آتش فشاں کے دہانے پر پکنک منا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم فوجی اتحاد کے مقاصد واضح نہ ہونے کی وجہ سے شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں، پاکستان ایران اور سعودی عرب کی صلح کیلئے اپنا کردارا دا کرے۔ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ حکومت سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا وعد ہ پورا کرے، سیاستدانوں کی نااہلی اور نظام کی خرابی فوج کو اقتدار کی راہ دکھاتی ہے، مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کے جانشین سبزار بٹ کی شہادت کا سانحہ قابل مذمت ہے، بھارتی حکومت ظلم و جبر کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتی۔ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ امریکہ مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کی نت نئی سازشوں میں مصروف ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات