2024 March 29
سعودیہ امریکہ کی ہڈی چبانا چھوڑ دے، پاکستان کی 20 اہلسنت جماعتوںکا اعلامیہ
مندرجات: ٧٦٩ تاریخ اشاعت: ٣١ May ٢٠١٧ - ١١:٤٨ مشاہدات: 1025
خبریں » پبلک
سعودیہ امریکہ کی ہڈی چبانا چھوڑ دے، پاکستان کی 20 اہلسنت جماعتوںکا اعلامیہ

شیعیت نیوز: سعودیہ امریکہ کی ہڈی چبانا چھوڑ دے۔امریکہ سعودیہ کے ذریعے مسلمانوں میںانتشار پھیلارہا ہے۔
پاکستان کی 20 اہلسنت مذہبی جماعتوں نے سعودی عرب کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکہ کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔

جامعہ رضویہ فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کے زیرانتظاام منعقدہ اہلسنت جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیہ میں 20 اہلسنت جماعتوں نے سعودی عرب کی اسلام دشمن پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امریکہ کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے اور امریکہ سعودی عرب کے ذریعے مسلمانوں میں انتشار پھیلا رہا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے صدر صاحبزادہ حامد رضا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں اسلامی کانفرنس امریکی ایجنڈے کے تحت منعقد کی جا رہی ہے۔ جب کہ سعودی عرب اس ایجنڈے کو مکمل طور پر عملی بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

مذکورہ اجلاس میں سنی اتحاد کونسل، مرکزی جمعیت علمائے پاکستان، انجمن طلباء اسلام، نیشنل مشائخ کونسل، تنظیم المساجد پاکستان، سنی تحریک، نظام مصطفی پارٹی، پاکستان فلاح پارٹی، انجمن نوجوانان اسلام، سنی علماء بورڈ، جانثاران ختم نبوت، سنی یوتھ ونگ، انجمن خدام اولیاء، بزم ہمدم پاکستان، تحریک نفاذ فقہ حنفیہ، تحریک فروغ اسلام، مصطفائی جسٹس کونسل، محاذ اسلامی، تحریک عوام اہل سنت اورمجلس رفقائے اسلام کے رہنماؤں نے شرکت کی۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات