2024 April 24
آل سعود نے ٹرمپ کو سونے میں تول دیا؛ 1.2 بلین ڈالر کے تحائف
مندرجات: ٧٦٨ تاریخ اشاعت: ٣١ May ٢٠١٧ - ١١:٤٥ مشاہدات: 1076
خبریں » پبلک
آل سعود نے ٹرمپ کو سونے میں تول دیا؛ 1.2 بلین ڈالر کے تحائف

شیعیت نیوز: ایک جانب یمن، صومالیہ، شام اور روہنگیا کے بھوک سے بلکتے ہوئے بچے ہیں تو دوسری جانب خود کو مسلمانوں کا چوہدری سمجھنے والے آل سعود نے امریکی صدر کو 1.2 بلین ڈالر کے تحائف دے ڈالے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر کے حالیہ سعودی دورے میں عالم اسلام کے نام نہاد رہبر آل سعود نے ٹرمپ کو سونے میں تول ڈالا۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر سرزمین حجاز سے 1.2 بلین ڈالر کے تحائف لے کر لوٹے ہیں۔

صرف یہی نہیں آل سعود کی امریکی صدر سے محبت اور جذباتی لگاو کا یہ عالم ہے کہ ریاض کی ایک بڑی اور معروف سڑک کا نام بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رکھ دیا گیا ہے۔

آل سعود کی جانب سے ٹرمپ کو دیئے گئے تحائف میں ایک قیمتی ہیرا اور خالص سونے سے تیارکردہ بازوبند شامل ہے، جس پر شاہ سلمان کی بنی ہوئی تصویر ان دونوں کی لازوال محبت کی علامت ہے۔

علاوہ ازیں سونے کی 25کلوگرام وزنی تلوار جس پر ہیرے اور جواہرات جڑے ہوئے ہیں۔

اس تلوار کی قیمت 200 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ 200 ملین ڈالر کی گھڑیاں بھی ٹرمپ اور اس کے خاندان کو تحفتا دی گئیں۔

علاوہ ازیں سونے کی بنی ہوئی مجسمہ آزادی کی ایک چھوٹی نقل بھی جلد ہی وہائٹ ہاوس بھجوا دی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ 125 میٹر لمبی کشتی جو دنیا کی بلند ترین ذاتی کشتی ہے، بھی یو ایس نیوی کے ذریعے سعودی عرب پہنچا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس کشتی میں 80 سادہ اور 20 شاہی کمرے ہیں۔

آل سعود اور امریکہ کے تعلقات نہ تو نئے ہیں اور نہ ہی کسی سے ڈھکے چھپے تاہم آج تک کسی امریکی صدر کو سعودی عرب کی جانب سے اس طرح کے تحائف نہیں ملے ہیں۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات