2024 March 29
سعودی عدالت نے شیعہ رہنما کو موت کی سزا سنا دی
مندرجات: ٧١٣ تاریخ اشاعت: ٢٦ April ٢٠١٧ - ١٢:٤٩ مشاہدات: 1055
خبریں » پبلک
سعودی عدالت نے شیعہ رہنما کو موت کی سزا سنا دی

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ؛سعودی روزنامہ "عکاظ" کا کہنا ہے کہ سعودی فوجداری عدالت نے "ناصر آل ابو عبداللہ" نامی ایک شیعہ سرگرم کارکن کو سزائے موت سنادی ہے۔

عدالت نے العوامیہ میں سعودی سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کا الزام لگا کر موت کی سزا سنائی ہے۔

شیعہ سرگرم کارکن پر آل سعود کے خلاف مظاہرے کروانے، غیرقانونی طور پر اسلحہ رکھنے جیسے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔

سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے گزشتہ ہفتے کو "ناصر آل ابو عبداللہ" نامی شیعہ قاری قرآن کو بعض نامعلوم وجوہات کی وجہ سے گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے آل سعود نے شیعہ آبادی کو ہر قسم کی سہولیات سے محروم کررکھا ہے۔

گزشتہ ماہ سیکورٹی اہلکاروں نے الرامس نامی علاقے میں شہید باقر النمر کے رشتہ داروں پر حملہ کرکے کئی افراد کو شہید کردیا تھا۔

یاد رہے کہ سال 2016 کے دوران سعودی عرب میں 153 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی جن میں مشہور عالم دین شیخ نمر النمر بھی شامل تھے۔

شیخ نمر النمر کو سزائے موت دینے پر ایران میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے اور مشتعل افراد کی جانب سے تہران میں سعودی سفارتخانے کو نذر آتش کرنے کی بھی کوشش کی گئی تھی، جس کے بعد سعودی عرب نے ایران سے سفارتی تعلقات ختم کردئے تھے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات