2024 April 25
کرم ایجنسی: سعودی دہشتگردوں کا دھماکہ معصوم بچوں سمیت ۱۷ افراد شہید
مندرجات: ٧١٢ تاریخ اشاعت: ٢٦ April ٢٠١٧ - ١٢:٤٨ مشاہدات: 1131
خبریں » پبلک
کرم ایجنسی: سعودی دہشتگردوں کا دھماکہ معصوم بچوں سمیت ۱۷ افراد شہید

شیعیت نیوز: گودر سے صدہ شہر جاتے ہوئے ایک پک اپ گاڑی پر بارود سے حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 17 شیعہ مومنین شہید اور 10 زخمی ہوئے ہیں جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ۲۵ روز قبل ۳۱ مارچ بروز جمعہ پارچنا ر کےمرکزی بازار میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد شہید ہوئے تھے،جبکہ بعد از دھماکہ احتجاج کرنے والے مومنین پر بھی ایف اہلکاروں نے کرنل عمر کی ہدایت پر فائرنگ کردی تھی ، پارچنار کی عوام نے کرنل عمر کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا لیکن ریاستی اداروں نے اس پر کان تک نہیں دھرے اور آج ایک با ر پھر ایف کی کڑی سیکورٹی کے باوجود دہشتگردوںنے بارود نصب کرکے ۲۰ سے زائد شیعہ مسلمانوں کو قتل کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں:: پارہ چنار دھماکہ : FC کی احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ ، کئی شیعہ مظاہرین زخمی

دھیاں رہے کہ پاکستان میں منظم شیعہ نسل کشی جاری ہے۔سینٹرل کرم، پاڑہ چمکنی میں صرف ایک شیعہ گاؤں ہے اور وہاں آج بم نصب کرکے دھماکہ کیاگیا ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے بعد ایف سی بھی لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوئی ہے۔

پارچنار دھماکہ کی ذمہ دار ریاستی ادارے ہیں، کرنل عمر کو برطرف کیا جائے،علامہ عابد حسینی

یاد رہے امن و امان بہتر کرنے کے سلسلے میں ایف سی کے کرنل عمر دو دن پہلے سینٹرل کرم کا دورہ کیا تھااور آج اسکے بعد یہاں دھماکہ ہوا ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات