2024 April 25
سعودی سابق جنرل نے اسرائیل و سعودی عرب خفیہ عزائم سے پردہ فاش کردیا
مندرجات: ٧٠٣ تاریخ اشاعت: ١٥ April ٢٠١٧ - ١٢:٥٩ مشاہدات: 1099
خبریں » پبلک
سعودی سابق جنرل نے اسرائیل و سعودی عرب خفیہ عزائم سے پردہ فاش کردیا

شیعیت نیوز: سعودعرب کے اسرائیل نواز سابق جرنیل اور موجودہ سعودی سیکوریٹی کونسل کا اہم فردنے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افریقہ اور جزیرۃ العرب کے درمیان’’ نورپل‘‘ جیبوتی کے نور شہر کو یمن کے نور شہر سے ملائے گا پس اس سلسلے میں ہمیں کچھ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، انہوںنے اپنے کاموں کی فہرست بتاتے ہوئے کہاکہ
پہلا کام: اسرائیل اور عربوں کے درمیان امن کا ماحول ایجاد کرنا
دوسرا کام:ایران میں سیاسی نظام کی تبدیلی
تیسرا کام :خلیج تعاون کونسل کا اتحاد
چوتھاکام :یمن میں امن و امان کی بحالی اور عدن فری پورٹ کی بحالی (Restructure) کیونکہ یہ چیز خلیج میں ڈیموگرافیک توازن کو اس کے حق میں کرے گی
پابچواں کام :امریکی اور یورپ عنایتوں کے تحت خلیجی اور عرب ممالک کی حفاظت و برقراری امن کے لئے ایک عربی قوت کی بنیاد رکھنا ۔
چھٹا :اسلامی اصول کے مطابق عرب ممالک میں تیزرفتار ڈیموگرافیک تبدیلیاں
ساتھواں:گریٹ کردستان کی خاطر پرامن طریقے سے جدوجہد کرنا کیونکہ یہ چیز ایرانی ،ترکی اور عراقی خواہشات میں کمی لے آئے گی کیونکہ ان تینوں ممالک میں سے ہر ایک کا تیسرا حصہ اس گریٹ کردستان میں شامل ہوجائے گا ۔

اس گفتگو سے سعودی و اسرائیل عزائم کا پردہ فاش ہوگیا ہے جسکے بعد عرب رہنماوں نے سعودی عزائم کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرنا شروع کردیا ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات