2024 April 25
کالعدم سپاہ صحابہ سے پابند ی ختم کروانے کے لئے مولانا سمیع الحق اور سراج الحق سرگرم
مندرجات: ٦٨٧ تاریخ اشاعت: ٠٦ April ٢٠١٧ - ١١:٤٠ مشاہدات: 1854
خبریں » پبلک
کالعدم سپاہ صحابہ سے پابند ی ختم کروانے کے لئے مولانا سمیع الحق اور سراج الحق سرگرم

شیعیت نیوز:  کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی کی جانب سے اپنی جماعت کو پرامن ثابت کرنے کے لئے ناکام کوشیشوں کو سلسلہ جار ی ہے، اس سلسلے میں انہوںنے اسلام آباد میں صحافیوں کی ایک کانفرنس بھی طلب کی جس میں بدنام زمانہ دہشتگر دجماعت سپاہ صحابہ کو پرامن جماعت ثابت کرنے کے لئے بھونڈے دلائل پیش کیئے گئے۔

کانفرنس کے دوران احمد الدھیانوی نے صحافیوں کو بتایا کہ مولانا سمیع الحق اور جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق انکی جماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) پر سے پابندی ختم کروانے کے لئے کوشیش کررہے ہیں ،یہ دونوں شخصیات شیعہ عمائدین سے بھی اپنے تعلقات کا استعمال کرتے ہوئے انہیں ہمارے ساتھ بیٹھنے کے لئے آمادہ کریں گے۔

یہ بھی پرھیں: ایجنسیوں کی آشیرواد قاتل لدھیانوی کی مظلوم بننے کی کوشش ناکام

 

واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل ہی احمد لدھیانوی کی جانب سے ایک خط سامنے آیا تھا میں انہوں کالعدم سپاہ صحابہ کے جرائم کو چھپانے کی ناکام کوشیش کی، اس میں انہوںنے شیعہ تکفیری کی نفی کا بھی اعلان کیا جبکہ فرقہ ورانہ بنیا د پر اس جماعت کی جانب سے قتل کیئے جانے والے 18 ہزاروں شیعہ مسلمانوں کے قتل کو لشکر جھنگوی کے کھاتے میں ڈالنے کی کوشیش کی اور اس سے لاتعلقی کا بھی اعلان کیا، تاہم دنیا جانتی ہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ ایک سکہ کہ دو رخ ہیں، اسطرح مولوی لدھیانوی نے شیعہ جماعت تحریک جعفریہ کا مقدمہ لڑنے کی بھی کوشیش کی تاکہ اپنے آپ کو معتدل ثابت کرسکے۔

 

دھیاں رہے کہ تحریک جعفریہ سمیت مکتب تشیع کی کوئی جماعت دہشتگرد ی میں ملوث نہیں رہی، جبکہ تحریک جعفریہ کو جنرل مشروف نے محض بلینس پالیسی کے تحت کالعدم قرار دیا تھا،احمد لدھیانوی کا تحریک جعفریہ سے اپنی تنظیم کا موازنہ کرنا اپنے منہ پر تھوکنے کے معترادف ہے۔

سیکورٹی ماہرین کے مطابق کالعدم سپا ہ صحابہ کا بنیاد تشدد اور تکفیری پر رکھی گئی ہے، جھنگ سے شروع ہونے والی اس تحریک نے جھنگ کے پرامن ماحول کو گھٹن زد بنادیا تھا پھر یہ ملک بھر میں پھیل گئے اور اپنے مخالف نظریہ رکھنے والے افراد کا قتل کرنے لگئے ، کالعدم سپاہ صحابہ کی دہشتگردی کے نتیجہ میں شیعہ و سنی دونوں فرقوں کے ہزروں افراد ابتک شہید ہوچکے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے خلاف تبدیل ہوتی ہوئی پالیسی کے پیش نظر کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما چالاکی سے اپنی جماعت کو بچانے کی کوشیش کررہے ہیں جس میں اس کالعدم جماعت کے ہم مسلک مولوی سمیع الحق اور سراج الحق انکی سہولت کاری کررہے ہیں۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات