2024 March 29
15 ہزار سعودی شہزادوں کے شاہانہ اخراجات، ماہانہ 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر فی کس ملتے ہیں
مندرجات: ٦٧٦ تاریخ اشاعت: ٣٠ March ٢٠١٧ - ١٢:٥٣ مشاہدات: 1098
خبریں » پبلک
15 ہزار سعودی شہزادوں کے شاہانہ اخراجات، ماہانہ 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر فی کس ملتے ہیں

سعودی حکومت ہر سعودی شہزادے کو ماہانہ 270،000 امریکی ڈالر فراہم کرتی ہے جبکہ بجٹ کا تین فیصد شہزادوں پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب میں شہزادوں کی تعداد 15000 کے لگ بھگ ہے۔ ہر شہزادے کو شادی پر حکومت ایک ملین سے تین ملین امریکی ڈالر تحفہ کے طور پر ادا کرتی ہے۔ سعودی حکومت نے شہزادوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی شاہانہ طرز زندگی کی نمائش سے گریز کریں، تاکہ عوام میں شاہی خاندان کے خلاف نفرت کے جذبات نہ پیدا ہوں۔ سعودی بادشاہ کو روزانہ دو ملین بیرل آئل کی فروخت سے حاصل آمدن دی جاتی ہے، جس کا کوئی حساب کتاب نہیں۔ سعودی شہزادوں کو قومی ہوائی کمپنی میں مفت سفر، لامحدود موبائل کے استعمال، پرتعیش محلات، سرکاری عہدے اور کاروبار کرنے کی سہولیات بھی حاصل ہیں۔

سعودی شہزادوں کے بارے میں یہ انکشافات ایک امریکی اخبار میں شائع شدہ مضمون میں کئے گئے ہیں، جس کے مطابق سعودی عرب کے شاہی خاندان کے بانی بادشاہ عبدالعزیز نے 17 شادیاں کی تھیں اور ان بیویوں سے 35 بیٹے ہوئے۔ موجودہ بادشاہ سلیمان 25 ویں نمبر پر ہیں۔ سعودی عرب کے موجودہ بادشاہ شہزادہ سلیمان کے بارے میں پانامہ لیکس میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی بھی آف شور کمپنی ہے، جس کی ملکیت میں اربوں ڈالر لندن کے علاوہ مے فیئر میں فلیٹس موجود ہیں۔ کتاب کے مطابق سعودی شہزادوں کی تعداد 15000 سے زائد ہے، اتنی ہی شہزادیاں ہیں اور ان کے معاملات کی دیکھ بھال کیلئے ایک علیحدہ وزارت بنائی گئی ہے۔ شہزادوں کو سعودی ائیر لائنز پر سفر کرنے کی کھلی اجازت ہے۔ فائیو سٹار ہوٹل میں کمرے رکھنے اور ویزوں کا کوٹہ بھی دیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادے اور شہزادیاں اس حد تک خرچ کرتے ہیں کہ پیرس میں ایک سعودی شہزادی نے 2009ء میں 30 ملین امریکی ڈالر کی شاپنگ کر ڈالی۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات