2024 April 10
شہید مبین احمد نے طالبان/لشکر جھنگوی کے خلاف بڑی کاروائیوں میں کامیابیاں حاصل کیں، رپورٹ
مندرجات: ٦٢٤ تاریخ اشاعت: ١٦ February ٢٠١٧ - ٠٩:٣٣ مشاہدات: 1106
خبریں » پبلک
شہید مبین احمد نے طالبان/لشکر جھنگوی کے خلاف بڑی کاروائیوں میں کامیابیاں حاصل کیں، رپورٹ

شیعیت نیوز : لاہور میں پیر کو ہونے والی دہشت گردی میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) سید احمد مبین ایک بہادر اور باصلاحیت پولیس افسروں میں شمار ہوتے تھے۔ شہید سید احمد مبین کی زندگی کو کافی عرصے سے خطرات لاحق تھے کیوں کہ انہوں نے تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم لشکر جھنگوی کیخلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے کئی کامیابیاں سمیٹیں اور ان دہشت گرد تنظیموں کو بھاری نقصان پہنچایا۔ شہید ڈی آئی جی ٹریفک نے بلوچستان اور پنجاب میں انسداد دہشت گردی کے آپریشنز میں اہم کردار ادا کیا۔
شہید ڈی آئی جی کیپٹن (ر) احمد مبین کی پیدائش کوئٹہ میں ہوئی اور انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم مستونگ کیڈٹ کالج سے حاصل کی۔ ان کے والد ڈاکٹر کرار بچوں کے ڈاکٹر تھے۔ پاک فوج میں ملازمت کے بعد احمد مبین نے نومبر 1996میں پولیس سروس میں شمولیت اختیار کی۔
ان کا تعلق پاکستان کی سول سروسز کے چوبیسویں کامن سے تھا۔ بحیثیت پولیس افسر ان ان کی پہلی تعیناتی 1998 میں بطور اے ایس پی لاہور کینٹ ہوئی۔ پاک فوج میں ملازمت کے دوران 90کی دہائی میں احمد مبین نے رینجرز کی طرف سے کراچی آپریشن میں حصہ لیا۔
انہوں نے ابتدائی طور پر رینجرز کی فیلڈ انٹیلی جنس ٹیم اور بعدازاں فیلڈ سیکورٹی یونٹ میں فرائض انجام دیے۔ جبکہ ایک آپریشن کے دوران وہ شدید زخمی بھی ہوئے۔ کراچی آپریشن کے دوران ان کا کوڈ نیم ’کیپٹن کاکڑ‘ تھا۔
بلوچستان پولیس میں تعیناتی کے دوران احمد مبین نے کراچی کے کئی ہائی پروفائل اغوا برائے تاوان کے کیسز حل کرنے میں کراچی پولیس کی مدد کی ۔ 8اگست 2013کوپولیس لائن کوئٹہ میں ان کے آپریشن برانچ کے ہم منصب ڈی آئی جی فیاض سمبل کو ایک خود کش دھماکے میں شہید کردیا گیا تھا۔ احمد مبین  نے اپنے ساتھی فیاض سمبل کے قاتلوں کی ناصرف نشاندہی کی بلکہ ان کو پکڑنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ۔ احمد مبین نے حساس ادارے کے ساتھ مل کر بلوچستان میں انسداد دہشت گردی کے خفیہ آپریشن کیے جس سے اہم اہداف حاصل ہوئے




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات