2024 April 25
سعودی شاہی خاندان 9/11 کے واقعہ میں ملوث تھا/ سعودی عرب دہشتگردی کا اصلی اسپانسر ہے
مندرجات: ٦٢١ تاریخ اشاعت: ١٦ February ٢٠١٧ - ٠٩:٢٧ مشاہدات: 1223
خبریں » پبلک
سعودی شاہی خاندان 9/11 کے واقعہ میں ملوث تھا/ سعودی عرب دہشتگردی کا اصلی اسپانسر ہے

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے ذریعے سابق امریکی فوجیوں کی خدمات حاصل کرنا دہشتگردی کے سپانسر ز کے خلاف انصاف ایکٹ کو ختم کر نے کی ایک عجیب چال ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی سیاسی تجزیہ نگار  اورویٹرنز ٹوڈے کے سینئر مدیر اعلیٰ ’’گورڈن ڈف‘‘نے پریس ٹی وی کےساتھ انٹرویو میں ایک قانون کہ جسکے مطابق 9/11حملوں میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو دہشتگردانہ حملوں میں سہولیت  بہم پہنچانے پر سعودی شہریوں پر مقدمہ درج کرنے کی اجازت ہوگی یہ تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب اس قانون کو ختم کرنےکیلئے سابق امریکی فوجیوں کی تعیناتی عمل میں لارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے ذریعے سابق امریکی فوجیوں کی خدمات حاصل کرنا دہشتگردی کے سپانسرز کے خلاف انصاف ایکٹ  کو ختم کر نے کی  ایک عجیب چال ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس بات کے واضح اورمدلل ثبوت موجود ہیں کہ سعودی شاہی خاندان ،سعودی حکومت اوراسکےدوسرے ارکان 9/11 حملوں میں ملوث تھے۔

موصوف تجزیہ نگار نے سعودی عرب کو دہشتگردی کا منبہ قراردیتے ہوئےکہاکہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیکل پومپی کے ذریعے دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کو انعام سے نوازنا امریکی حکومت  کی مکاری ،وعیاری  ظاہرہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سی آئی اے حکومت آل سعود کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انعامات سے نواز کر اس حقیقت کو پس پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش کررہاہے کہ سعودی عرب دہشتگردی کا اصلی اسپانسر ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب  ایک ایسا ملک ہے جو نہ صرف دہشتگردی کے تربیتی  کیمپوں اورسپلائی مراکز کو چلاتا ہے بلکہ دہشتگردوں  کو شام وعراق روانہ کرکے ان ممالک کے امن وسکون کو تحس نحس کررہاہے ۔

ویٹرنز ٹوڈے کے سینئرمدیراعلیٰ نے وہابی نظرئے کو تمام تکفیری دہشتگردانہ سرگرمیوں کی بنیاد قراردیتے ہوئےکہاکہ حکومت آل سعود نے ہی دنیا بھر میں وہابی آئیڈیولاجی  کو فروغ دیا ہے۔

تجزیہ کار نے کہاکہ حکومت آل سعود جوکہ بے گناہ لوگوں کے سرقلم ،دہشتگردوں کی حمایت اورمفلوک الحال ملک یمن پر بے تحاشا بمباری کرکے اس ملک کے بنیادی ڈھانچے کو زمین بوس کررہاہے کو انسانی حقوق اوردوسرے انعامات سے نوازنا بین الاقوامی برادری  کی ذلت کا واضح ثبوت ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات