2024 March 28
برطانیہ سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے سے گریز کرے برطانوی عدالت کا موقف
مندرجات: ٦٠٨ تاریخ اشاعت: ١٣ February ٢٠١٧ - ١٠:٣٩ مشاہدات: 953
خبریں » پبلک
برطانیہ سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے سے گریز کرے برطانوی عدالت کا موقف

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی عدالت عالیہ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ لندن کی حکومت کو بارہا خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے سے گریز کرے اس لئے کہ وہ ان ہتھیاروں کو یمنی عوام کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔

برطانیہ کی عدالت عالیہ، سی، اے، اے، ٹی سے موسوم ہتھیاروں کی تجارت کے خلاف کمپین کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کئے جانے کے خلاف دائر کی جانے والی درخواست کا جائزہ لے رہی ہے۔

سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کئے جانے کی مخالفت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، ان ہتھیاروں کو یمنی عوام کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔

برطانیہ کی عدالت عالیہ کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کئے جانے والے سمجھوتوں کا جائزہ، ایسے وقت لیا جا رہا ہے جب انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں اور اداروں منجملہ ہتھیاروں کی فروخت کا مقابلہ کرنے والے کمپین سی، اے، اے ٹی۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل اور انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے حکومت برطانیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یمن کے خلاف سعودی عرب کے جرائم میں شریک رہی ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات