2024 March 29
سعودی عرب نے شیعہ مسلمانوں پر عراق میں مقامات مقدسہ کی زیارات پر پابندی عائد کر دی
مندرجات: ٦٠٧ تاریخ اشاعت: ١٣ February ٢٠١٧ - ١٠:٣٢ مشاہدات: 1519
خبریں » پبلک
سعودی عرب نے شیعہ مسلمانوں پر عراق میں مقامات مقدسہ کی زیارات پر پابندی عائد کر دی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک ) آل سعود حکومت نے شیعہ مسلمانوں پر دباؤ بڑھاتے ہوئے چالیس سال سے کم عمر کے مردوں کے عراق سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔سعودی عرب کے پاسپورٹ کے دفتر نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ عراق جانے والے سعودی شہریوں کے لئے کچھ نئی شرائط نافذ کی گئی ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ چالیس سال سے کم عمر کے افراد عراق نہیں جا سکتے۔
اس بیان کے مطابق جو لوگ بغیر پاسپورٹ کے عراق کا سفر کریں گے ان پر نقد جرمانے کے علاوہ تین سال تک ملک سے باہر نکلنے پر بھی پابندی عائد کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ ہر سال بڑی تعداد میں سعودی عرب کے شیعہ عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کے لئے جاتے ہیں اور نئے قانون کے مطابق بہت سے سعودی شہری اس روحانی سفر سے محروم ہو جائیں گے۔
سعودی عرب کا یہ قانون صیہونی حکومت کے اس قانون کے مطابق ہے جس میں مسجد الاقصی میں نماز پڑھنے کے لئے فلسطینیوں پر عمر کی حد کی شرط لگائی جاتی ہے۔ صیہونی حکومت، مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے آنے والے چالیس سال سے کم عمر کے فلسطینیوں کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتی




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات