2024 April 25
پاکستان میں لشکر جھنگوی کو دہشتگرد کالعدم سپاہ صحابہ فراہم کرتی ہے،خفیہ ادارے کا انکشاف
مندرجات: ٦٠٥ تاریخ اشاعت: ١٢ February ٢٠١٧ - ١١:٢٥ مشاہدات: 1275
خبریں » پبلک
پاکستان میں لشکر جھنگوی کو دہشتگرد کالعدم سپاہ صحابہ فراہم کرتی ہے،خفیہ ادارے کا انکشاف

پاکستان میں لشکر جھنگوی کو دہشتگرد کالعدم سپاہ صحابہ فراہم کرتی ہے،خفیہ ادارے کا انکشاف
شیعیت نیوز: پاکستان کے خفیہ ادارے کے ایک سینئر اہلکار جوکہ کراچی میں فرقہ وارانہ جماعتوں کی مانیٹرنگ کرتے ہیں ، نے پاکستان کے انگریزی روزنامے دی نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا کہ فرقہ وارانہ سیاست پاکستان کا پرانہ رجحان ہے،انہوںنے کہا کہ ہمیں فرقہ وارانہ سیاست پر کوئی اعتراض نہیں ،لیکن فرقہ وارانہ فسادات اور تشد د پر ہمارے خدشات ہیں، انہوںنے مزید کہا کہ تحقیقاتی رپورٹس کےمطابق کالعدم لشکر جھنگوی دہشتگردوں کو اہلسنت و الجماعت سے ہی بھرتی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم اہلسنت و الجماعت سابقہ سپاہ صحابہ اپنے دہشتگردانہ ماضی کو چھپانے کے لئے قومی دھارے میں آنے کی کوشیش کررہی ہےلہذا اسی مد میں دہشتگردانہ کاروائیوں کے لئے سپاہ صحابہ کے دہشتگرد لشکر جھنگوی کے پلٹ فارم کو استعمال کرتے ہیں، ابتک ۲۰ ہزار کے قریب صرف شیعہ مسلمانوں کو اس کالعدم جماعت کے دہشتگردوں نے قتل کیا ہے۔

اسلام آباد میں موجود ایک سیکورٹی تھنک ٹینک کے مطابق لشکر جھنگوی /سپاہ صحابہ نامی اس فرقہ وارانہ تنظیم نے گذشتہ دس سالوں میں ۱۷ بڑے حملے کیئے ہیں،صرف کراچی ہیں دس دہشتگردانہ حملوں میں کالعدم لشکر جھنگوی ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کریک ڈوان کا خوف، کالعدم سپاہ صحابہ کی قیاد ت نے پالیسی تبدیل کرلی

 

جبکہ کراچی سمیت خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب اور سندھ میں گذشتہ سال ہونے والی دہشتگردی میں لشکر جھنگوی کا ہاتھ ہے۔

 

مختلف اداروں کی رپورٹ کے مطابق لشکر جھنگوی کی عالیٰ قیاد ت کے خلاف کریک ڈاون کے باوجود یہ تنظیم ملک بھر میں مختلف حملوں میں ملوث ہے، سی ٹی ڈی کراچی کے چیف راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت کےسرغنوں کےان کاونٹر ہونے کی وجہ سے تنظیم قیادت کے بحران سے دوچار ہے ،لہذا ہم نچلے طبقہ کے سیلپر سیل پر توجہ مرکوز کیئے ہوئے ہیں جہاں سے دہشتگردانہ حملوں کی پلانگ کی جاتی ہے۔

لشکر جھنگوی العالمی

لشکر جھنگوی العالمی کا نام 2016 میں سلامتی کے لئے خطرہ بن کر سامنے آئی ہے، اس تنظیم نے بلوچستان ،مستونگ اور حال ہی میں ۲۲ جنوری کو پاراچنار میں ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈی کے ڈائیریکٹر محمد عامر رانا نے کہا کہ لشکر جھنگوی العالمی تما م چھوٹے بڑے دہشتگردوں اور مسلحہ گروہوں سمیت فرقہ ورانہ جماعتوں کے لئے پلیٹ فارم کا نام ہے جس نے اپنے دائر کار کو اب ملکی سطح سے بلند کرکے عالمی دہشتگردی کے پلٹ فارم داعش سے نظریاتی طور پر جوڑ لیا ہے، انہوںنے آگاہ کیا کہ لشکر جھنگوی العالمی ملک کی سلامتی کے لئے شدید خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ لشکر جھنگوی العالمی نامی پلیٹ فارم کالعدم اہلسنت و الجماعت ، لشکر جھنگوی، انصار اُمہ اور طالبان جیسی دہشتگرد جماعتوں کو مشترکہ پلیٹ فارم ہے جو داعش کی حمایت میں وجود میں آیا تھا، لہذا تمام دہشتگرد جماعتیں رضاکارانہ طور پر لشکر جھنگوی العالمی کو دہشتگرد مہیا کرتی ہیںتاکہ وہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچاسکیں، سیکورٹی ذرائع کے مطابق لشکر جھنگوی العالمی کو سب سے زیادہ کالعدم اہلسنت و الجماعت کی جانب سے دہشتگر د مہیا کیئے جارہے ہیں اور اس تنظیم کی مجلس شوریٰ میں اورنگزیب فاروقی اور احمد الدھیانوی شامل ہیں۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات