2024 April 24
کراچی: ملیر آرسی ڈی گراونڈ کے پاس تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے حسن حیدر زخمی
مندرجات: ٦٠٣ تاریخ اشاعت: ١٢ February ٢٠١٧ - ١١:٢١ مشاہدات: 1062
خبریں » پبلک
کراچی: ملیر آرسی ڈی گراونڈ کے پاس تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے حسن حیدر زخمی

شیعیت نیوز: کراچی کے علاقہ ملیر میں فائرنگ کے نتیجے میں حسن حید ر نامی مومن زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے جناح اسپتال شفٹ کیا ہے۔

شیعیت نیوز کے ذرائع کے مطابق حسن حیدر مقامی بزنس مین ہیں ،گذشتہ رات وہ امام بارگاہ حسینی سفارت خانہ میں واقع وہ اپنی دکانوں کو بند کرکے گھر جانے کی تیار کررہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے انہیں فائرنگ کرکے زخمی کردیا، دہشتگر د موقع سے فرار ہوگئے۔

حسن حیدر کو زخمی حالت میں جناح اسپتال شفٹ کیا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ جس جگہ انہیں ٹارگیٹ کیا گیا ہے وہ مصروف ترین شاہراہ ہے، جبکہ اطراف میں ایم کیو ایم، حقیقی اور پی ایس پی کے سیکڑوں کارکن ہم وقت موجود رہتے ہیں، اسکے باوجود تکفیری دہشتگرد حسن حید ر کو باآسانی ٹارگیٹ کرکے فرارہوگئے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات