2024 March 29
پاکستان میں شیعوں کا قتل عام جاری/ ایک اور نوجوان کو سپردخاک کردیا گیا + تصاویر
مندرجات: ٦٠٢ تاریخ اشاعت: ١٢ February ٢٠١٧ - ١١:١٨ مشاہدات: 1052
خبریں » پبلک
پاکستان میں شیعوں کا قتل عام جاری/ ایک اور نوجوان کو سپردخاک کردیا گیا + تصاویر

تھانہ سبز پیر کی حدود میں موضع پنڈی بھاگو میں وحشیانہ سفاکانہ فائرنگ سے قتل کئے جانے والے اہل تشیع نوجوان رضوان علی عرف لمبڑی ولد مختار حسین کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میںآہوں سسکیوں میں وہاں کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق تھانہ سبز پیر کی حدود میں موضع پنڈی بھاگو میں وحشیانہ سفاکانہ فائرنگ سے قتل کئے جانے والے اہل تشیع نوجوان رضوان علی عرف لمبڑی ولد مختار حسین کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میںآہوں سسکیوں میں وہاں کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مقتول رضوان علی کی نماز جنازہ معروف عالم دین علامہ اظہار الحسن علوی نے پڑھائی۔

علامہ اظہار الحسن علوی نے نمازجنازہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ سے پورے علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا طاری ہو گئی ہے لوگ سہم گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ کو چاہیے کہ وہ بے گناہ افراد کو قتل کرنے والے درندوں کو کیفر کردار پر پہنچائیں آزادانہ اسلحہ سے ایک پرامن نوجوان کو موت کی نیند سلا دیا گیا حکومت ایسے درندوں کے گرد گھیرا تنگ کیوں نہیں کرتی اسلحہ پر پابندی کیوں نہیں لگائی جاتی، لوگ محفوظ نہیں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو تحفظ دے اہل تشیح افراد کو بے رحمانہ قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ آرمی چیف کو بھی چاہیے کہ ایسے بھیڑیوں کو شکنجہ ڈالیں، شیعہ قوم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئی ہے۔

نماز جنازہ میں دوردراز علاقوں سے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اور سانحہ کی پرزور مذمت کی گئی۔

حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ملزم نعیم کو عبرتناک سزادی جائے۔

یاد رہے کہ ملزم نعیم خالد عرف منا نے اندھادھند فائرنگ کر کے 26سالہ نوجوان رضوان علی عرف لمبڑی کو قتل کر دیا۔

مقتول رضوان علی عرف لمبڑی کی چند یوم قبل منگنی ہوئی اور ایک ماہ بعد اس کی شادی تھی ہنستے بستے گھر میں صف ماتم بچھ گئی پورا گاؤں سوگوار ہو گیا ہر آنکھ اشکبار تھی مقتول کے اہل خانہ پر غشی کے دورے پڑ رہے تھے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات