2024 April 25
سنی اتحاد کونسل کی شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کی مذمت،قاتلوںکی گرفتاری کا مطالبہ
مندرجات: ٦٠٠ تاریخ اشاعت: ١١ February ٢٠١٧ - ١٧:٥١ مشاہدات: 1057
خبریں » پبلک
سنی اتحاد کونسل کی شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کی مذمت،قاتلوںکی گرفتاری کا مطالبہ

شیعیت نیوز: لاہور میں میڈیا سیکرٹری راؤ حسیب کی رہائش گاہ پر عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قوم پاناما کیس کا میرٹ پر فیصلہ سننے کیلئے بے تاب ہے، ٹرمپ نے مسلمانوں کیخلاف نئی صلیبی جنگ شروع کر دی ہے، اپوزیشن کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، بھارت کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی سے باز آ جائے۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے آئندہ الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، اہلسنّت کو متحد کرکے بڑی سیاسی قوت بنائیں گے، سیکولر قوتوں کے مقابلہ کیلئے نظام مصطفی کی حامی قوتوں کا اتحاد ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب اور امریکہ کی ذہنی غلامی میں مبتلا حکمرانوں کو نظام مصطفی وارا نہیں کھاتا، ریلوے کے کھلے پھاٹکوں پر جلد از جلد گیٹ تعمیر کئے جائیں، ساہیوال میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں ڈاکٹر خالد بٹ اور ڈاکٹر قاسم کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے، ان کے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، ہر غریب گھر میں کرپٹ اور نااہل حکمرانوں سے نجات کی دعائیں مانگی جارہی ہیں، غریب و محروم عوام آئندہ الیکشن میں حکمرانوں سے عوام دشمن پالیسوں کا بدلہ لیں گے، ن لیگ کی حکومت نے 4 سال کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدؤں میں ضائع کر دیئے ہیں۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیئے تھا وہ ایوانوں میں بیٹھے ہیں، نیشنل ایکشن پلان کو سرد خانے میں پھینک دیا گیا ہے، حکومت بھارت کی آبی دہشتگردی کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائے، بھارت آبی ناکہ بندی کرکے پاکستان کو ریگستان بنانا چاہتا ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات