2024 March 29
ٹرمپ کی سفارش پر "سعودیہ" نیتن یاہو کی میزبانی کریگا/ ایران کیخلاف متحد ہونا ریاض-تل ابیب کے فائدے میں ہے، اسرائیل
مندرجات: ٥٨٩ تاریخ اشاعت: ٠٥ February ٢٠١٧ - ١٢:٥٧ مشاہدات: 1017
خبریں » پبلک
ٹرمپ کی سفارش پر "سعودیہ" نیتن یاہو کی میزبانی کریگا/ ایران کیخلاف متحد ہونا ریاض-تل ابیب کے فائدے میں ہے، اسرائیل

ایک اسرائیلی اہلکار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت اب سرکاری سطح پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو ریاض کا دورہ کرنے کی دعوت دے گی۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی کابینہ کے وزیر ایوب قراء کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو باقاعدہ طور پر ریاض آنے کی دعوت دیگا۔

اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا دورہ ریاض  آل سعود اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان باہمی مشاورت سے ہوگا۔

قراء کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کا ایک دوسرے کے قریب آنا انتہائی ضروری ہے اب دونوں ممالک کے تعلقات اچھے ہیں، خطے کے لئے ایران کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ایران کے خلاف متحد ہونا دونوں ممالک کے فائدے میں ہے۔

 اسرائیلی وزیر کے مطابق، وزیر اعظم نیتن یاہو امریکی صدر ٹرمپ کی حمایت سے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

قراء کا کہنا تھا کہ اعتدال پسند عرب ممالک کے لئے فلسطین کا مسئلہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا ہے، اسرائیل اعتدال پسند سنیوں سے مل کر فلسطین کے مسئلے کو حل کرے گا، اب فلسطین کا مسئلہ عرب ممالک کے سیاسی ایجنڈے سے خارج ہوچکا ہے۔

 واضح رہے کہ قراء اسرائیل کے ایک سرکاری ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات